Israel Airstrike in Lebanon: حزب اللہ کے ٹھکانوں پر اسرائیل کی ایئر اسٹرائیک، 100ہلاک، 400 زخمی
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جدوجہد مزید تیزہوگئی ہے۔ اسرائیل کی فوج نے لبنان کے جنوبی اور شمال مشرقی حصے میں زبردست ایئراسٹرائیک کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے 300 ٹھکانوں کوہدف بنایا ہے۔
U.S. urge their citizens to leave Lebanon immediately: امریکی شہریوں کو فوراً لبنان چھوڑنے کی ہدایت، حالات مزید ہوسکتے ہیں خراب،اسرائیل-حزب اللہ کی جنگ ہوسکتی ہے تیز
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان اتوار کو شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جبکہ لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی نے اسرائیلی حملوں میں شدت کے باعث اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق تقریباً ایک سال کی جنگ میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان کے جنوب میں شدید بمباری کی۔
Hezbollah targeted Israeli base near Haifa: حزب اللہ نے اسرائیل کے 400 حملےکا ایک ساتھ لیا بدلا،اسرائیلی فوجی تنصیبات پر کردی راکٹ کی برسات
اسرائیلی فوج کے مطابق راکٹوں سے حیفہ کے قریب عمارتوں کو نقصان پہنچا، کئی کاروں میں آگ لگ گئی اور کم از کم تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔اے ایف پی کےمطابق اسرائیلی فوج نے تازہ بیان میں کہا ہے کہ ’وہ اس وقت لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
Israel Hezbollah War: اسرائیل کے فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، خواتین اور بچوں سمیت 31 افراد جاں بحق
اسرائیل کے اس حملے میں ہلاک ہونے والوں میں حزب اللہ کے کمانڈر ابراہیم عقیل اور اس تنظیم کے تقریباً ایک درجن ارکان شامل ہیں۔ حملے کے وقت یہ سب ایک عمارت کے تہہ خانے میں جمع تھے۔ حملے میں متعلقہ عمارت بھی تباہ ہو گئی ہے۔
Israel’s Lebanon attacks crossed all red lines: اسرائیل-لبنان میں جنگ ہوگئی تیز،حزب اللہ چیف کا اعلان،سرخ لکیر عبور کرچکا ہے اسرائیل
حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ اس ہفتے لبنان اور شام میں اس کے ارکان کے خلاف پیجر اور واکی ٹاکی حملے "تمام سرخ لکیروں" کو عبور کر گئے ہیں اور یہ گروپ جوابی کارروائی کرے گا اور غزہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں اسرائیل کے خلاف اپنی لڑائی میں حزب اللہ غیرمتزلزل ہے۔
Israeli Attack:لبنان میں اسرائیلی حملے کے بعد امریکہ اور برطانیہ کا آیا بیان، ہونے جارہی ہے ایک نئی جنگ کی شروعات؟
دوسری جانب برطانیہ نے کہا کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان 'فوری جنگ بندی' ہونی چاہیے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ 'تناؤ میں ممکنہ اضافے سے خوفزدہ اور فکر مند ہے۔'
What is a pager and how does it work: پیجر دھماکے سے لبنان میں افراتفری،جانئے کیا ہوتا ہے پیجر اور کس کام کیلئے کیا جاتا ہے استعمال
لبنان میں حزب اللہ کے زیر استعمال سینکڑوں پیجرز کو اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد نے اپنے حملے میں تقریباً ایک ہی وقت میں اڑا دیا جس کی وجہ سے اب تک 9 لوگوں کی جان گئی ہے اور قریب 3ہزار لوگ زخمی ہوگئے ہیں ، اس حملے میں ایرانی سفیر کی ایک آنکھ بھی چلی گئی ہے۔
Lebanon Pager Blast: لبنان میں پیجر دھماکہ، 11 ہلاک، ایرانی سفیر سمیت 2800 سے زائد زخمی، حزب اللہ نے اسرائیل پر عائد کیاالزام
حزب اللہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سلسلہ وار دھماکے منگل کی شام تقریباً 3:30 بجے حزب اللہ کے ارکان اور دیگر افراد کی جانب سے رابطے کے لیے استعمال کیے جانے والے پیجرز میں ہوئے۔
Israeli drone drops leaflets in Lebanese areas: اسرائیلی ڈرون نے لبنانی علاقوں میں گرائے کتابچے، علاقہ خالی کرنے کا دیا الٹی میٹم
8 اکتوبر 2023 کو لبنان اسرائیل سرحد پر کشیدگی بڑھ گئی۔ حزب اللہ نے ایک روز قبل اسرائیل پر فلسطینی گروپ حماس کے حملے کی حمایت کی تھی۔ اس کے بعد اسرائیل کی جانب راکٹ فائر کیے گئے۔ اس کے بعد اسرائیل نے جنوب مشرقی لبنان کی جانب شدید گولہ باری شروع کر دی۔
Israel Hezbollah War: اسرائیل کے حملے سے مشتعل، حزب اللہ نے جوابی کارروائی میں فائر کیے150 راکٹ! دیکھیں ویڈیو
اسرائیل پر حملے کے حوالے سے حزب اللہ کی جانب سے بھی بیان سامنے آیا ہے۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیل پر 320 سے زیادہ راکٹ فائر کیے ہیں۔ تاہم اسرائیل کی جانب سے اب تک 150 راکٹ داغے جانے کی تصدیق ہو چکی ہے۔