Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


احمدآباد کے رامول علاقے میں پٹاخہ فیکٹری میں خطرناک دھماکہ کے بعد آگ لگ گئی۔ حادثے میں 8 افراد کی موت ہوگئی، جبکہ 10 سے زیادہ مزدور شدید طور پر جھلس گئے۔

ہندوستانی ٹیم جب 19 جولائی کو لارڈس میدان پر اترے گی تو 22 سال سے چلے آرہے ہارکے قحط کا خاتمہ کرنا چاہے گی۔ دراصل، ہندوستانی ٹیم کو ونڈے میں لارڈس میدان پر آخری جیت سال 2004 میں ملی تھی۔ اس مقابلے میں روہت شرما سے اچھی اننگ کی امید ہوگی، جو گزشتہ 8 ونڈے اننگوں میں صرف ایک نصف سنچری لگا پائے ہیں۔

ہنومان گڑھی کی سیڑھیوں پرنماز پڑھے جانے کا دعویٰ کرنے والے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پراب شنکرآچاریہ سوامی اویمکتیشورا نند سرسوتی برہم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہنومان گڑھی میں کبھی نمازنہیں پڑھی گئی ہے اور اگرایسا ہوا ہے تو یوگی آدتیہ ناتھ اس کا ثبوت پیش کریں۔

لالوپرساد یادو کی بیٹی اور رکن پارلیمنٹ میسا بھارتی نے کہا کہ ہفتہ کے روز انہیں دہلی لے جایا جائے گا۔ رابڑی دیوی اور تیج پرتاپ یادو بھی لالو پرساد یادو کے ساتھ تھے۔ میسا بھارتی کے مطابق لالو پرساد یادوکو 4 سے پانچ گھنٹے تک ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

وزیراعظم مودی نے پنجاب کی موجودہ صورت حال پربھی ریاستی حکومت کوتنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پنجاب میں امن وامان کی حالت تشویش ناک ہے اور گینگ وار، بھتہ خوری اور جرائم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ تشویش نوجوان نسل سے متعلق ہے، کیونکہ منشیات کی اسمگلنگ پنجاب کے مستقبل کو متاثر کر رہی ہے۔

ریا کماری کے والد نے راجیش مل بتایا کہ ان کی بیٹی 3 مئی کونیٹ کا امتحان دے کر بہت خوشی کے ساتھ گھر لوٹی تھی۔ اس نے کہا تھا کہ اس کا پیپر بہت اچھا ہوا ہے۔ چند روز بعد جب پیپر لیک کی خبر سامنے آئی تو اس نے موبائل پر خبر دکھاتے ہوئے کہا، "پاپا! پیپر لیک ہوگیا ہے۔" ابتدا میں انہوں نے اسے افواہ سمجھا، لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ خبر درست تھی۔

بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھے جانے کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مندر کی تعمیر ایک مسلم نے کرائی تھی۔ رام مندرچندہ چوری کے معاملے میں برج بھوشن سنگھ نے واضح طور پر کہا کہ اس معاملے سے نہ تو وزیر اعظم مودی کا کوئی تعلق ہے اور نہ ہی وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا کوئی تعلق ہے۔

راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سینئر ترجمان اورلالو پرساد یادو کے قریبی ساتھی مرتنجے تیواری نے جمعرات (16 جولائی 2026) کو پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ سال 2014 سے آر جے ڈی کے میڈیا انچارج اورترجمان کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ ان کا شمار پارٹی میں برہمن طبقے …

چناربک فیسٹیول میں چناربک فیسٹیول کے تیسرے ایڈیشن میں ملک بھر سے تقریباً 200 ناشرین، 250 سے زائد بک اسٹالز اور 800 سے زیادہ ادیب، شاعر، فنکار، دانشور اور مفکرین شرکت کر رہے ہیں۔ فیسٹیول میں ادبی وثقافتی تقاریب میں کالج اور یونیورسٹی کے بچے بھی شرکت کر رہے ہیں۔ اس میں ایک مشاعرہ، شام صوفیانہ اورمظفرعلی جیسی اہم شخصیات سے مذاکرے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

ہندوستانی تیزگیند بازگرنوربراڑ کو آئی سی سی نے سزا سنائی ہے۔ انہیں آرٹیکل 2.9 کی خلاف ورزی کا قصور وار پایا گیا۔ آئی سی سی نے باضابطہ بیان جاری کرکے بتایا کہ گرنور برار نے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.9 کی خلاف ورزی کی ہے، جس کے لئے انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ ملا ہے۔