Bharat Express

Ratan Tata Death: عظیم صنعت کار رتن ٹاٹا نے 86 سال کی عمر میں دنیا کو الوداع، لمبے وقت سے چل رہے تھے بیمار

رتن ٹاٹا کو چیک اپ کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جس کے بعد ان کی حالت خراب ہوتی چلی گئی۔ اب وہ دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔

رتن ٹاٹا نے 86 سال کی عمر میں دنیا کو الوداع کہہ دیا۔

Ratan Tata Death News: ٹاٹا گروپ کے چیئرمین رتن ٹاٹا نے بدھ  کے روز(9 اکتوبر) کو دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ انہیں پیر کے روز عمر سے متعلق بیماریوں کے سبب اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس کے بعد ان کی حالت سنگین ہونے کی خبرسامنے آئی تھی۔ انہیں بلڈ پریشر میں اچانک گراوٹ کے بعد ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ بعد میں ان کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں ٹرانسفر کردیا گیا تھا، جہاں وہ دنیا سے رخصت ہوگئے۔

دو دن پہلے ہی کیا تھا سوشل میڈیا پرپوسٹ

7 اکتوبرکو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے صحت سے متعلق تشویش کوافواہ بتاکرخارج کردیا تھا اوراپنے فالورس اورمداحوں کو بتایا تھا کہ تشویش کی کوئی بات نہیں ہے اوروہ عمرسے متعلق طبی صورتحال کے لئے جانچ کرا رہے ہیں۔

رتن ٹاٹا نے اپنے پوسٹ میں کیا لکھا تھا؟

انہوں نے اپنے آخری ایکس پوسٹ میں لکھا، “میں فی الحال اپنی عمر سے متعلق طبی حالات کی وجہ سے طبی معائنہ (میڈیکل چیک اپ) کرا رہا ہوں۔” انہوں نے کہا کہ فکرکی کوئی وجہ نہیں میں اچھے موڈ میں ہوں۔ انہوں نے عوام اورمیڈیا پرزوردیا کہ وہ “غلط معلومات پھیلانے” سے گریزکریں۔”

کس بیماری سے جدوجہد کررہے تھے رتن ٹاٹا؟

اس سے پہلے ایسی خبریں سامنے آئی تھیں کہ رتن ٹاٹا کو اچانک بلڈ پریشر کم ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ انہوں نے 1991 میں ٹاٹا سنزکے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا اور 2012 میں اپنے ریٹائرمنٹ تک ٹاٹا گروپ کی قیادت کی۔ اپنی مدت کار کے دوران عظیم صنعت کار نے 1996 میں ٹاٹا ٹیلی سروسیز کا قیام کیا، جس سے گروپ نے ٹیلی کمیونیکیشن میں توسیع کی۔ ٹاٹا سنز میں اپنی قیادت کے دوران، اس نے ٹیٹلی، کورس اورجیگوارلینڈ روورجیسی کمپنیوں کو حاصل کرکے ٹاٹا گروپ کو بنیادی طورپرگھریلوکمپنی سے ایک انٹرنیشنل پاورہاؤس میں تبدیل کیا۔ ان کی قیادت میں، ٹاٹا نے حقیقی معنوں میں 100 بلین ڈالرسے زیادہ مالیت کی عالمی کاروباری سلطنت میں اضافہ کیا۔ دسمبر 2012 میں، ٹاٹا اپنے عہدے سے ریٹائرہوئے اوران کی جگہ سائرس مستری نے لے لی، جو2022 میں ایک کارحادثے میں ہلاک ہوگئے۔

 

 -بھارت ایکسپریس

    Tags:

Also Read