Nisar Ahmad
Bharat Express News Network
روسی صدر پوتن نے پاکستانی وزیراعظم کو 40 منٹ کرایا انتظار، ناراضگی میں رجب طیب اردغان کی میٹنگ میں پہنچ گئے شہبازشریف، دیکھیں ویڈیو
پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے 40 منٹ تک انتظارکیا۔ وہ کرسی پرمسلسل بیٹھے رہے، لیکن پوتن نہیں آئے۔ کافی انتظار کے بعد وہ ولادیمیرپوتن-رجب طیب اردغان کی میٹنگ میں زبردستی گھس گئے، جس کے بعد ان کا ویڈیو وائرل ہوگیا ہے۔
ایل اوسی پر دراندازی کی بڑی سازش ناکام، بی ایس ایف نے مشتبہ دہشت گرد کوکیا گرفتار
بی ایس ایف نے ہندوستان-پاکستان بین الاقوامی سرحد پرایک بڑی دراندازی کی سازش کو ناکام کیا ہے۔ جموں کے پرگوال سیکٹرمیں ایک مشتبہ دہشت گرد کوگرفتارکیا گیا، جس کے پاس چینی ہتھیارہونے کا خدشہ ہے۔ بی ایس ایف نے جس مشتبہ دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے، اس کے تار جیش محمد سے منسلک ہونے کا خدشہ ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں راہل گاندھی کی کانگریس اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ اہم میٹنگ، ششی تھرور نے نہیں کی شرکت، جانئے بڑی وجہ
پارلیمنٹ ہاؤس میں راہل گاندھی نے کانگریس اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ اہم میٹنگ کی ہے۔ اس دوران ششی تھرور غیرحاضر رہے۔ گزشتہ کئی ماہ سے ششی تھرورکی کانگریس سے دوری کی قیاس آرائیاں چل رہی ہیں۔ اس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہو رہی ہے۔
Bangladesh Election Schedule 2026: بنگلہ دیش میں الیکشن کا اعلان، 12 فروری کو ہوگی ووٹنگ، شیخ حسینہ کی پارٹی نہیں لڑپائے گی الیکشن
بنگلہ دیش میں 13واں پارلیمانی الیکشن 12 فروری 2026 کو ہوگا۔ اسی دن جولائی چارٹر کونافذ کرنے کے لئے ایک ریفرنڈم بھی ہوگا۔ 12 فروری کو صبح 7:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ اس بار ووٹنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھایا گیا ہے کیونکہ اسی دن ریفرنڈم بھی ہو رہا ہے۔
Bahraich Violence Case: بہرائچ فرقہ وارانہ تشدد معاملے کے قصورواروں کی سزا کا اعلان، سرفراز کو پھانسی کی سزا، 9 قصورواروں کو ملی عمر قید
بہرائچ کے مہاراج گنج قصبہ میں درگا مورتی کے وسرجن کے دوران ہوئے تنازعہ کے بعد رام گوپال مشرا کا قتل کردیا گیا تھا۔ واقعہ کے بعد 13 افراد کوگرفتارکرکے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ عدالت نے دو دن پہلے قصوروارقرار دیا تھا۔ آج عدالت نے سزا کا اعلان کیا۔
Delhi Riots 2020 Case: عمرخالد کو عدالت سے بڑی راحت، بہن کی شادی کے لئے ملی عبوری ضمانت، ان شرائط پر کرنا ہوگا عمل
دہلی فساد معاملے میں ملزم عمرخالد کو بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے انہیں بہن کی شادی میں شامل ہونے کے لئے 16 سے 29 دسمبرتک عبوری ضمانت دی ہے۔ اس دوران عمرخالد سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کرپائیں گے۔ وہ صرف فیملی اور رشتہ داروں سے ملاقات کر سکیں گے۔
اروناچل پردیش میں خطرناک سڑک حادثہ، ٹرک کھائی میں گرنے سے 22 مزدورہلاک
اروناچل پردیش کے انجا ضلع میں جمعرات کوایک درد ناک سڑک حادثہ ہوا۔ چکلاگم علاقے میں مزدوروں سے بھرا ایک ٹرک پہاڑی سے نیچے گہری کھائی میں گرگیا۔ ٹرک میں کل 22 مزدور سوار تھے۔ سبھی کی اس حادثے میں موت ہوگئی۔
روابا جڈیجہ کا بڑا دعویٰ- ہندوستانی کھلاڑیوں پرلگائے سنگین الزام، دنیائے کرکٹ میں مچ گیا ہنگامہ
رویندرجڈیجہ کی اہلیہ اورگجرات کی وزیررواب جڈیجہ نے ایک پروگرام میں بڑا بیان دے کر ہنگامہ مچا دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹیم انڈیا کے کئی کھلاڑی بیرون ملک میں جاکر”غلط کام“ کرتے ہیں۔
Azam Khan gets big relief from Court: جیل میں بند اعظم خان کے لئے بڑی راحت، 8 سال پرانے معاملے میں عدالت نے کیا بری
سال 2017 کی انتخابی مہم کے دوران اعظم خان پرالزام تھا کہ انہوں نے فوج کے جوانوں سے متعلق متنازعہ تبصرہ کیا۔ اس بیان کی بنیاد پربی جے پی لیڈرآکاش سکسینہ نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ 8 سالوں تک چلی سماعت کے بعد آج عدالت نے حتمی فیصلہ سنایا اوراعظم خان کوالزامات سے بری کردیا۔
وائناڈ سے غیرمسلم ایم پی تورائے بریلی، امیٹھی اوراٹاوہ میں بھی جیت سکتے ہیں مسلمان…اسدالدین اویسی نے پارلیمنٹ میں کیوں کہی یہ بڑی بات؟
مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں الیکشن کمیشن پر ایس آئی آر کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے اور بیک ڈور سے این آرسی کرانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے لوک سبھا میں مسلم اراکین پارلیمنٹ کی کم تعداد پرتشویش کا اظہارکیا۔





