Bharat Express

T20 World Cup 2024: یوراج سنگھ کو ملی نئی ذمہ داری، اس رول میں نظر آئے گا اسٹار آل راؤنڈر

آئی سی سی ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 سے پہلے ہندوستان کے سابق آل راؤنڈر کھلاڑی یوراج سنگھ سے متعلق بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ یوراج سنگھ کو ورلڈ کپ 2024 کے لئے بڑی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

سابق ہندوستانی کرکٹر یوراج سنگھ۔ (فائل فوٹو)

Yuvraj Singh in New Role T20 WC 2024: آئی پی ایل 2024 کے درمیان بھی آئی سی سی ٹی-20 ورلڈ کپ کی تیاری جاری ہے۔ ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کا آغاز یکم جون سے ہونے والا ہے، لیکن اس سے پہلے بڑا اعلان ہوگیا ہے۔ ہندوستان کے سابق آل راؤنڈراوربہترین کرکٹررہے یوراج سنگھ کو ورلڈ کپ کے لئے نئی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ مہندرسنگھ دھونی کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم آئی سی سی ٹی-20 ورلڈ کپ 2007 اورآئی سی سی ونڈے ورلڈ کپ 2011 جیتی تھی۔ دونوں ورلڈ کپ کی خاص بات رہی کہ یوراج سنگھ کو پلیئرآف دی ٹورنا منٹ منتخب کیا گیا تھا۔ اب آئی سی سی ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 سے پہلے بھی یوراج سنگھ سے متعلق بڑا اعلان کردیا گیا ہے۔

یوراج سنگھ نے 2007 میں لگائے تھے 6 چھکے

آئی پی ایل 2024 کے درمیان آئی سی سی نے ہندوستانی فینس کو بڑی خوشخبری دے دی ہے۔ آئی سی سی نے ہندوستانی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یوراج سنگھ کو ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کا برانڈ ایمبیسڈرمنتخب کرلیا ہے۔ یوراج سنگھ نے آئی سی سی ٹی-20 ورلڈ کپ 2007 میں انگلینڈ کے تیزگیند بازاسٹورٹ براڈ کو 6 گیندوں میں 6 چھکے لگا دیئے تھے۔ اس کے علاوہ بھی یوراج سنگھ کا ہندوستانی کرکٹ میں بہت بڑا تعاون رہا ہے۔ کھلاڑی کے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد ہندوستان کو آج تک چوتھے پوزیشن پر بلے بازی کرنے کے لئے ایک بہتر متبادل نہیں مل پایا ہے۔ آئی سی سی نے یوراج سنگھ کو یہ برانڈ ایمبیسڈرمنتخب کرکے ان کواعزاز سے سرفرازکیا ہے۔

ٹیم انڈیا کے انتخاب کے لئے یوراج سنگھ نے دیا مشورہ

سابق آل راؤنڈرنے ٹی-20 ورلڈ کپ کی شروعات ہونے میں کچھ ہفتے بچے ہیں۔ ایسے میں ورلڈ کپ کے لئے ہندوستانی اسکواڈ کیا ہوگا، اس پرمسلسل بحث ہو رہی ہے۔ ٹورنا منٹ کے لئے اب تک ہندوستانی ٹیم کا اعلان نہیں ہوا ہے۔ ایسے میں سابق کرکٹرمسلسل اپنی اپنی ٹیم کا انتخاب کررہے ہیں۔ اس درمیان 2007 ٹی-20 عالمی کپ فاتح ہندوستانی ٹیم کا حصہ رہے یوراج سنگھ نے کچھ اہم مشورے دیئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ورلڈ کپ کے لئے ہندوستان کا وکٹ کیپرکون ہونا چاہئے۔ اس کے علاوہ انہوں نے روہت شرما اوروراٹ کوہلی کے مستقبل پربھی بات کی ہے۔ یوراج سنگھ کو ورلڈ کپ 2024 کا برانڈ ایمبسڈربنایا گیا ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Also Read