Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادونے گھوسی اسمبلی سیٹ پرضمنی الیکشن کے ضمن میں اپنے چچا شیوپال سنگھ یادو کے فیصلے پر مہرلگا دی ہے۔

امیرجماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے نوجوان نسل کی تربیت اور رہنمائی پرخاص زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان فطری طورپرٹیکنالوجی سے قریب ہوتے ہیں اوروہ جنریشن زیڈ کی زبان سے بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ڈیجیٹل اورسوشل میڈیا کے میدان میں نوجوان نسل کوآگے بڑھائیں تاکہ وہ اس میدان میں مؤثرکردارادا کرسکیں۔

 پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے سے ان کی فیملی پہلے ہی تشویش میں تھی۔ اب حکومت کے ایک اورفیصلے نے ان کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے۔ فیملی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بارے میں کچھ بڑا چھپایا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان میں ٹی وی پران کے نام لینے پرپابندی ہے اورانٹرنیٹ سے ان کی تصاویر بھی ہٹا دی گئی ہیں۔

مہاراشٹرمیں بلدیاتی الیکشن سے متعلق بڑا اپڈیٹ آیا ہے۔ میونسپل کونسل اورٹاؤن کونسل کے انتخابات کے نتائج جو3 دسمبر کو ہونے والے تھے، ہائی کورٹ کے حکم کے بعد اب 21 دسمبر کو اعلان کئے جائیں گے۔

رام پور جیل میں اعظم خان سے ملنے پہنچے ان کے پیروکار یوسف ملک کی ملاقات کرانے سے جیل انتظامیہ نے انکارکردیا ہے۔ یوسف ملک نے اسے جیل ضوابط کی خلاف ورزی اورغنڈہ گردی بتاتے ہوئے جیل انتظامیہ پر اعظم خان کے ساتھ زیادتی کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے سے متعلق عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

آل انڈیا یونانی طبی کانگریس (دہلی اسٹیٹ) کی جانب سے پروفیسر مظاہر عالم (صدر، بورڈ آف یونانی سدھا، سویا رگپا، این سی آئی ایس ایم، نئی دہلی)، ڈاکٹریوگتا منجال (ڈائریکٹر محکمہ آیوش، حکومت دہلی)، ڈاکٹریونس افتخار منشی (ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل، سی سی آریوایم، نئی دہلی) کو حال ہی میں اپنے اپنے عہدوں پرفائزہونے کی خوشی میں تہنیتی جلسہ کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد نے کی۔

بھارت-جنوبی افریقہ ونڈے سیریز کے درمیان بی سی سی آئی نے اچانک چیف کوچ گوتم گمبھیر اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کی میٹنگ بلائی ہے۔ اس میٹنگ میں حکمت عملی، سلیکشن اور مستقبل کے منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ادھو ٹھاکرے گروپ کے لیڈر سنجے راوت نے دعویٰ کیا ہے کہ ایکناتھ شندے کے 35 اراکین ٹوٹنے والے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ رویندر چوہان کو بی جے پی کے ریاستی صدراس لئے ہی بنایا گیا ہے۔

اکھلیش یادونے کہا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں اترپردیش سے ہارنے کے بعد بی جے پی ایس آئی آرکے ذریعہ ووٹ کاٹ رہی ہے۔ انہوں نے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کویہ بھی ہدایت دی کہ وہ ایس آئی آرفارم بھرنے میں مدد کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کسی کا ووٹ نہ کاٹا جائے۔

قومی کونسل برائے فروغ اردوزبان کے زیراہتمام علی گڑھ میں منعقدہ 9 روزہ اردو کتاب میلہ اختتام پذیر ہوگیا۔ قومی اردوکونسل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شمس اقبال نے کلماتِ تشکرادا کرتے ہوئے کہا کہ کتاب دوستی نوجوان نسل کی فکری بنیادوں کو مضبوط بنائے گی اور ملک کووکست بھارت 2047@ کی جانب لے جانے میں خاصی معاون ثابت ہوگی۔