Bharat Express

Lok Sabha Elections 2024: اکھلیش یادو قنوج سے لڑیں گے الیکشن، کل داخل کریں گے پرچہ نامزدگی، رام گوپال یادو نے کردیا اعلان

قنوج سے تیج پرتاپ یادو کے نام کا اعلان کئے جانے کے بعد مقامی لیڈر اکھلیش یادو پر الیکشن لڑنے کا دباؤ بنانے لگے۔ اس کے بعد مانا جا رہا ہے کہ اکھلیش یادو خود ہی اس سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔

اکھلیش یادو قنوج سے لوک سبھا الیکشن لڑیں گے۔ (فائل فوٹو)

لوک سبھا الیکشن 2024 میں سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کے قنوج سے الیکشن لڑنے کی قیاس آرائیاں پرمہرلگ گئی ہے اوراب وہ قنوج سے ہی لوک سبھا الیکشن لڑیں گے۔ سماجوادی پارٹی کے جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے میڈیا سے بات چیت میں اس کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 25 اپریل کو دوپہر 12 بجے اکھلیش یادو پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ واضح رہے کہ اکھلیش یادونے قنوج سے اپنے بھتیجے تیج پرتاپ یادوکوپیرکے روزہی امیدواربنانے کا اعلان کیا تھا، لیکن مین پوری میں قیاس آرائیاں تیزہوگئی ہیں اورپارٹی لیڈران کی ضد کے بعد اکھلیش یادو الیکشن لڑنے پرغورکررہے ہیں۔

 قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ اکھلیش یادو25 اپریل کوقنوج سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرسکتے ہیں۔ قنوج کو سماجوادی پارٹی کا گڑھ مانا جاتا تھا، لیکن گزشتہ لوک سبھا الیکشن میں اس سیٹ پربی جے پی نے قبضہ کرلیا تھا۔ وہیں 2019 میں ڈمپل یادواس سیٹ سے الیکشن ہارگئی تھیں۔ ایسے میں کافی غوروخوض کے بعد ہی پارٹی نے تیج پرتاپ یادو کو یہاں سے امیدواربنایا تھا، لیکن اب مانا جا رہا ہے کہ اکھلیش یادو اپنا گڑھ واپس حاصل کرنے کے لئے الیکشن لڑسکتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، تیج پرتاپ یادو کے نام کا اعلان کئے جانے کے بعد مقامی لیڈران اکھلیش یادو پرالیکشن لڑنے کا دباؤ بنانے لگے۔ اس کے بعد مانا جا رہا ہے کہ اکھلیش یادو خود ہی اس سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔ اکھلیش یادو اٹاوہ میں اپنے دورے کے بعد سیفئی میں گھرجاکراس بارے میں تبادلہ خیال کرسکتے ہیں۔ ساتھ ہی تیج پرتاپ یادو کو بھی الیکشن لڑنے سے متعلق بات کریں گے۔ اس کے بعد وہ 25 اپریل کو الیکشن کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Muslims Reservation in Karnataka: کرناٹک حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو اوبی سی کی فہرست میں کیا شامل، NCBC نے کیا بڑا دعویٰ

واضح رہے کہ جس طرح سے مین پوری سماجوادی پارٹی کا گڑھ ہے، اسی طرح سے قنوج بھی سماجوادی پارٹی کا گڑھ ہوا کرتا تھا۔ ایسے میں وہ لوک سبھا الیکشن 2024 میں زیادہ سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنا چاہتے ہیں اوراسی وجہ سے وہ خود اپنے گڑھ کو واپس پانے کے لئے الیکشن لڑسکتے ہیں۔ ساتھ ہی وہ جانتے ہیں کہ اگروہ یہاں سے الیکشن لڑتے ہیں تو بی جے پی کو سخت ٹکردے پائیں گے۔

 بھارت ایکسپریس۔ 

Also Read