Bharat Express

Delhi Excise Policy Case: کیجریوال اور کے کویتا کی 14 دنوں تک بڑھائی گئی عدالتی حراست، 7 مئی تک تہاڑ جیل میں رہیں گے دہلی کے وزیراعلیٰ

اروند کیجریوال اور کے کویتا دونوں ہی لیڈران کو مارچ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے دہلی شراب پالیسی معاملے میں گرفتارکیا تھا۔

ای ڈی کل اروند کیجریوال اور کے کویتا کے خلاف سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کر سکتی ہے۔

Arvind Kerjiwal-K Kavitha Custody: دہلی کی راؤزایوینیوکورٹ نے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال، بھارت راشٹریہ سمیتی (بی آرایس) لیڈر کے کویتا اورچنپریت سنگھ کی عدالتی حراست 7 مئی تک بڑھا دی ہے۔ دہلی شراب پالیسی معاملے میں تینوں کی حراست کو 14 دنوں تک بڑھایا گیا ہے۔ اس طرح دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال ابھی تہاڑجیل میں ہی رہنے والے ہیں۔ کے کویتا کو بھی تہاڑ جیل میں رکھا گیا ہے۔

راؤزایوینیوکورٹ نے کے کویتا کی عدالتی حراست سی بی آئی کے کیس میں  بڑھائی ہے، جو دہلی شراب پالیسی سے ہی متعلق ہے۔ کیجریوال، کے کویتا اورچنپریت کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ اروند کیجریوال کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے گزشتہ ماہ 21 مارچ کو گرفتارکیا تھا۔ اسی طرح سے کیجریوال کی گرفتاری سے تقریبا ایک ہفتے پہلے 15 مارچ حیدرآباد سے ای ڈی نے کے کویتا کو حراست میں لیا۔ چنپریت کی گرفتاری 15 اپریل کو ہوئی تھی۔

کیجریوال کی جانچ کے لئے ایمس تشکیل کرے گا میڈیکل بورڈ

وہیں، عدالتی حراست میں اضافہ کئے جانے کا فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے، جب عدالت نے عام آدمی پارٹی کے سربراہ کی ایک عرضی کو خارج کردیا تھا۔ اس میں کیجریوال نے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں اہلیہ سنیتا کیجریوال کی موجودگی میں اپنے ڈاکٹروں سے روزانہ 15 منٹ تک میڈیکل کنسلٹیشن کی اجازت دی جائے۔ حالانکہ عدالت نے حکم دیا کہ اروند کیجریوال کو ضروری میڈیکل علاج دیا جائے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ تہاڑ جیل افسر ایمس ڈائریکٹر کے ذریعہ تشکیل کی گئی ایک میڈیکل بورڈ کو تقرری کریں گے، جس میں ایک اینڈو کرونولوجسٹ اور ڈائیبیٹولوجسٹ شامل ہوں گے۔ بورڈ یہ طے کرے گا کہ کیجریوال کے خون میں گلوکوزکی مقدار کو کنٹرول کرنے کے لئے انسولین کی ضرورت ہے یا نہیں۔ ساتھ ہی بورڈ ان کی صحت سے متعلق دیگرپہلوؤں پربھی غور کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  Sanjay Singh alleged PMO-LG: جیل میں بند کیجریوال کی نگرانی کر رہا ہے پی ایم او، ایل جی کو بھی اسی کام میں لگایا گیا، سنجے سنگھ کا بڑا الزام

کیجریوال کو دی گئی انسولین

وہیں، اروند کیجریوال کو بلڈ شوگربڑھنے کے بعد انسولین دی گئی۔ تہاڑجیل کے ایک افسر نے منگل (23 اپریل) کو بتایا کہ ایمس کے ڈاکٹروں کے مشورہ پرکیجریوال کو پیرکی شام کم ڈوز والی انسولین کی دو یونٹ دی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی کے وزیراعلیٰ کا بلڈ شوگر 217 ہوگیا تھا، جس کے بعد ان کی نگرانی کرنے والے ڈاکٹروں نے انسولین لگانے کا فیصلہ کیا۔

 بھارت ایکسپریس۔