Bharat Express

K. Kavitha

اے ایس جی راجو نے کہا کہ کے کویتا نے دوسرے ملزمین سے بھی بات کی تھی، لیکن ای ڈی کے بلائے جانے سے پہلے ہی اس نے تمام ریکارڈ کو ڈیلیٹ کر دیا ت گیاتھا۔

سپریم کورٹ نے تلنگانہ کے سابق وزیراعلیٰ کے سی آر کی بیٹی کے کویتا کو ضمانت دے دی ہے۔ انہیں سی بی آئی اورای ڈی کی طرف سے درج معاملے میں ضمانت مل گئی ہے۔

سماعت کے دوران ہی عدالت نے اے ایس جی سے کہا کہ وہ ثابت کریں کہ انہوں نے شواہد کو تباہ کیا ہے۔ تحقیقات مکمل کر کے چارج شیٹ داخل کر دی گئی ہے۔ اس کیس میں 493 گواہ ہیں۔ وہ ایک عورت ہے۔ انہیں ضمانت کیوں نہ دی جائے؟

دہلی کے نائب وزیراعلیٰ اوربی آرایس لیڈرکے کویتا کی عدالتی حراست بڑھ گئی ہے۔ دونوں لیڈران کی حراست 2 ستمبرتک بڑھائی گئی ہے۔ اروند کیجریوال اور کے کویتا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ عدالت میں پیش ہوئے۔

دہلی ہائی کورٹ میں ضمانت پر سماعت کے دوران کے کویتا کی طرف سے پیش ہوئے سینئر وکیل وکرم چودھری نے دعویٰ کیا تھا کہ ای ڈی اور سی بی آئی کی جانچ یکطرفہ تھی۔

بدعنوانی کے الزام میں تہاڑ جیل میں بند بی آر ایس لیڈر کے کویتا کو آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے راؤز ایونیو کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ان کی عدالتی تحویل میں 21 اگست تک توسیع کر دی گئی۔

صحت کے کچھ مسائل کی وجہ سے کے کویتا ڈی ڈی یو اسپتال لے جایا گیا تھا۔ 46 سالہ بھارت راشٹرا سمیتی (BRS) لیڈر کو اسپتال میں جانچ کے بعد واپس جیل بھیج دیا گیا

ای ڈی نے دعویٰ کیا تھا کہ اے اے پی لیڈروں کو دی گئی رشوت کے بدلے میں انہیں پالیسی سازی تک رسائی حاصل ہوئی اور انہیں سازگار حالات کو یقینی بنانے کے لیے دفعات کی پیشکش کی گئی۔

کے کویتا نے اس وقت کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور اروند کیجریوال کے ساتھ  ایک معاہدہ کیا تھا۔ جس میں انہو ں نے ساؤتھ گروپ کے دیگر افراد کے ساتھ مل کربچولیوں  اور دلالوں کے ذریعے رشوت دی۔

الزام ہے کہ عام آدمی پارٹی کو دہلی شراب پالیسی معاملے میں تبدیلی کے لئے رشوت کے طورپر100 کروڑروپئے دیئے گئے تھے۔ اس معاملے کی جانچ کے کویتا کی انٹری یکم دسمبر2022 کوہوئی۔