بی آر ایس لیڈر کے کویتا کی عدالتی حراست میں 22 جولائی تک توسیع
راؤز ایونیو کورٹ نے دہلی شراب پالیسی کیس میں بدعنوانی سے متعلق کیس میں تہاڑ جیل میں بند بی آر ایس لیڈر کے کویتا کی عدالتی تحویل میں 22 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔ عدالت نے بی آر ایس لیڈر کے کویتا کو میڈیکل چیک اپ کے لیے ایمس ریفر کردیاہے اور ایمس سے ان کی میڈیکل رپورٹ بھی طلب کی ہے۔ اس سے قبل تہاڑ جیل میں بے ہوش ہونے کے بعد انہیں چیک اپ کے لیے دین دیال اسپتال لے جایا گیا تھا۔
کے کوتیا جن کو 16 جولائی کو دہلی کے دین دیال اپادھیائے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، تہاڑ جیل میں رہنے کے دوران انہیں امراض نسواں کے مسائل اور تیز بخار ہو گیا۔ صحت کے کچھ مسائل کی وجہ سے انہیں ڈی ڈی یو اسپتال لے جایا گیا تھا۔ 46 سالہ بھارت راشٹرا سمیتی (BRS) لیڈر کو اسپتال میں جانچ کے بعد واپس جیل بھیج دیا گیا۔کے کویتا کو 15 مارچ کو حیدرآباد میں اس وقت گرفتار کیا گیا جب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے اس کے احاطے کی تلاشی لی اور دہلی ایکسائز پالیسی کیس سے منسلک منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں اس سے پوچھ گچھ کی۔ وہ اس وقت تہاڑ جیل میں عدالتی حراست میں ہیں۔
بھارت ایکسپریس