Bharat Express DD Free Dish

K. Kavitha

ای ڈی نے دعویٰ کیا تھا کہ اے اے پی لیڈروں کو دی گئی رشوت کے بدلے میں انہیں پالیسی سازی تک رسائی حاصل ہوئی اور انہیں سازگار حالات کو یقینی بنانے کے لیے دفعات کی پیشکش کی گئی۔

کے کویتا نے اس وقت کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور اروند کیجریوال کے ساتھ  ایک معاہدہ کیا تھا۔ جس میں انہو ں نے ساؤتھ گروپ کے دیگر افراد کے ساتھ مل کربچولیوں  اور دلالوں کے ذریعے رشوت دی۔

الزام ہے کہ عام آدمی پارٹی کو دہلی شراب پالیسی معاملے میں تبدیلی کے لئے رشوت کے طورپر100 کروڑروپئے دیئے گئے تھے۔ اس معاملے کی جانچ کے کویتا کی انٹری یکم دسمبر2022 کوہوئی۔

منیش سسودیا تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ منیش سسودیا کو سی بی آئی نے 26 فروری 2023 کو گرفتار کیا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ای ڈی نے سی بی آئی ایف آئی آر سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں 9 مارچ 2023 کو سسودیا کو گرفتار کیا تھا۔

شراب پالیسی معاملے میں منیش سسودیا گزشتہ سال فروری سے ہی جیل میں بند ہیں۔ جبکہ کے کویتا کو اسی سال مارچ میں گرفتار کیا گیا تھا۔

عدالت نے ان کے وکیل کی مخالفت کے باوجود ان کی عدالتی تحویل میں 3 جون تک توسیع کر دی۔

ای ڈی نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی بی آر ایس لیڈر ایک انتہائی بااثر شخص ہے اور ان پر سنگین معاشی جرائم کا الزام ہے۔ وہ ثبوت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر سکتی ہیں اور گواہوں کو متاثر کر سکتی ہیں

پچھلی سماعت کے دوران سی بی آئی نے عدالت کو بتایا تھا کہ کے کویتا نے عام آدمی پارٹی کو 100 کروڑ روپے کی رشوت دینے میں بڑا رول ادا کیا تھا۔ کے کویتا اہم سازش کاروں میں سے ایک ہیں۔

شراب گھوٹالہ معاملے میں ای ڈی جمعہ کو وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اور کے کویتا کے خلاف سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کرسکتی ہے۔ مرکزی ایجنسی نے کے کویتا کو 15 مارچ اور کیجریوال کو 21 مارچ کو گرفتار کیا ہے۔

ای ڈی نے دہلی شراب گھوٹالے میں کے کویتا سے اچھی طرح سے پوچھ گچھ کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق، کویتا جب ای ڈی کے سامنے پیش ہوئی تو ان کا سامنا حیدرآباد میں مقیم تاجر اور کیس کے ملزم ارون رام چندرن پلئی کے بیانات سے ہوا، جن کے مبینہ طور پر ان کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔