Home » قومی » Delhi Excise Policy Case: بی آر ایس لیڈر کے کویتا کی ضمانت عرضی پر سپریم کورٹ نے ای ڈی-سی بی آئی کو جاری کیا نوٹس
Delhi Excise Policy Case: بی آر ایس لیڈر کے کویتا کی ضمانت عرضی پر سپریم کورٹ نے ای ڈی-سی بی آئی کو جاری کیا نوٹس
دہلی ہائی کورٹ میں ضمانت پر سماعت کے دوران کے کویتا کی طرف سے پیش ہوئے سینئر وکیل وکرم چودھری نے دعویٰ کیا تھا کہ ای ڈی اور سی بی آئی کی جانچ یکطرفہ تھی۔
دہلی شراب پالیسی مبینہ گھوٹالہ معاملے میں جیل میں بند بی آرایس لیڈرکے کویتا کی طرف سے داخل ضمانت عرضی پرسپریم کورٹ سی بی آئی اورانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کونوٹس جاری کرکے جواب 20 اگست تک جمع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ جسٹس بی آرگوئی اورجسٹس کے وی وشوناتھن کی بینچ معاملے کی سماعت کر رہی ہے۔ کے کویتا نے دہلی ہائی کورٹ سے ضمانت عرضی خارج ہونے کے بعد اسے سپریم کورٹ میں چیلنج دیا ہے۔
یکطرفہ جانچ کا الزام
واضح رہے کہ دہلی ہائی کورٹ میں ضمانت پر سماعت کے دوران کے کویتا کی طرف سے پیش سینئر وکیل وکرم چودھری نے دعویٰ کیا تھا کہ ای ڈی اور سی بی آئی کی جانچ یکطرفہ تھی۔ ان کے ساتھ جانبداری ہوئی ہے۔ وہیں، سی بی آئی اورای ڈی نے ان کی ضمانت عرضی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کے کویتا نے گھوٹالے کے پیچھے کی سازش میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ایجنسی نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اپنے عہدے اور رسوخ کے سبب ضمانت پرباہررہتے ہوئے ثبوتوں اورگواہوں سے چھیڑچھاڑاورمتاثرکرسکتی ہیں۔ ای ڈی نے کہا تھا کہ کے کویتا دہلی شراب پالیسی معاملے میں پیدا ہونے والے جرائم سے حاصل ہونے والی آمدنی سے فائدہ اٹھانے والی تھیں۔
کے کویتا کے وکیل نے کہا تھا کہ شراب پالیسی گھوٹالے میں 50 ملزمین میں سے وہ اکیلی خاتون ہیں اور عدالت سے گزارش کی تھی کہ انہیں ضمانت دینے پرغورکیا جائے۔ سماعت کے دوران سی بی آئی اور ای ڈی نے کے کویتا کی ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے گھوٹالے کے پیچھے سازش میں اہم کردار نبھایا ہے۔
ای ڈی نے کے کویتا کو 15 مارچ کو بنجارہ ہلس واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکیا تھا۔ بی آرایس لیڈرپر دہلی شراب گھوٹالے میں اہم ساؤتھ گروپ کا حصہ ہونے کا الزام ہے۔ وہیں، اس معاملے میں گرفتارہوئے بزنس مین راگھو منگوٹا، پی شرد ریڈی، دنیش اروڑہ اب سرکاری گواہ بن چکے ہیں۔