Bharat Express

بی آرایس لیڈر کے کویتا کو عدالت سے بڑا جھٹکا، 18 جولائی تک بڑھی عدالتی حراست، شراب گھوٹالے میں لگے ہیں یہ الزام

الزام ہے کہ عام آدمی پارٹی کو دہلی شراب پالیسی معاملے میں تبدیلی کے لئے رشوت کے طورپر100 کروڑروپئے دیئے گئے تھے۔ اس معاملے کی جانچ کے کویتا کی انٹری یکم دسمبر2022 کوہوئی۔

بی آرایس لیڈر کے کویتا کی عدالتی حراست 18 جولائی تک بڑھا دی گئی ہے۔

Delhi Excise Policy Case: دہلی شراب پالیسی گھوٹالہ مماملے میں بدعنوانی کے الزام میں تہاڑجیل میں بند بی آرایس لیڈرکے کویتا فی الحال تہاڑجیل میں رہیں گی۔ دہلی کی راؤز ایوینیو کورٹ نے بی آرایس لیڈرکے کویتا کی عدالتی حراست کی مدت کو 18 جولائی تک کے لئے بڑھا دیا ہے۔ کے کویتا سے شریک ملزم کے فون سے برآمد واٹس اپ چیٹ اور زمین سودے سے متعلق دستاویزوں کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

یکم دسمبر، 2022 کو ہوئی تھی کے کویتا کی انٹری

الزام ہے کہ عام آدمی پارٹی کو دہلی کی شراب پالیسی میں تبدیلی کے لئے 100 کروڑ روپئے رشوت کے طور پر دیئے گئے تھے۔ اس معاملے کی تحقیقات میں۔ کویتا کی انٹری یکم دسمبر 2022 کو ہوئی۔ سی بی آئی کی ایک ٹیم نے کے کویتا سے دہلی شراب پالیسی گھوٹالہ کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی تھی۔ ٹیم نے ان سے تقریباً 7 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔

100 کروڑ کی رشوت دینے کا الزام

آپ کوبتا دیں کہ سی بی آئی نے عدالت میں بتایا تھا کہ دہلی شراب پالیسی گھوٹالہ کے تحت عام آدمی پارٹی کو 100 کروڑ روپئے کی رشوت دینے میں کے کویتا نے بڑا کردارادا کیا ہے۔ دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے ایک بڑے تاجرکو شراب کی پالیسی کے ذریعے اس کی حمایت کرنے کا حکم دیا تھا۔ سی بی آئی کے مطابق، بی آر ایس لیڈر کے کویتا نے شراب کی پالیسی پر بحث کے لئے سرچندرا ریڈی کوآگے کیا تھا۔ دنیش اروڑہ نے بیان دیا ہے کہ ابھیشیک بوئن پلی نے بتایا تھا کہ وجے نائرکو 100 کروڑ روپئے دیئے گئے تھے۔ سی بی آئی نے اپنے دلائل کی حمایت میں سرکاری گواہ دنیش اروڑہ کے بیان کا حوالہ دیا تھا۔

سی بی آئی کے مطابق، دہلی شراب کی پالیسی مارچ سے مئی 2021 تک بنائی جا رہی تھی۔ تب ارون پلئی، بوچی بابو، بوئن پلی تاج، دہلی میں ٹھہرے ہوئے تھے۔ سی بی آئی کا دعویٰ ہے کہ کے کویتا نے حیدرآباد کے ایک تاجرکے ساتھ سودا کیا تھا۔ وجے نائر، بی آرایس لیڈر کے کویتا کے رابطے میں تھے۔ کویتا نے تاجرسے 100 کروڑ روپئے کی پیشگی رقم کا بندوبست کرنے کوکہا تھا۔ آپ کوبتا دیں کہ سی بی آئی نے کے کویتا کوگرفتارکیا ہے۔ کے کویتا کو11 اپریل کو بدعنوانی کے ایک معاملے میں گرفتارکیا گیا تھا۔ کے کویتا شراب پالیسی گھوٹالہ سے متعلق ای ڈی کے پی ایم ایل اے کیس میں پہلے ہی عدالتی حراست میں ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔