Bharat Express

Ravi kishan Got Relief In DNA Test: روی کشن کو عدالت سے بڑی راحت، کورٹ نے ڈی این اے ٹسٹ کرانے سے کردیا انکار

روی کشن کو ممبئی ایک عدالت نے بڑی راحت دی ہے۔ دراصل، اس عرضی کو خارج کردیا ہے، جس میں ان کے ڈی این اے ٹسٹ کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

روی کشن کو عدالت سے بڑی راحت ملی ہے۔ (تصویر: سوشل میڈیا)

Ravi kishan Got Relief In DNA Test: ممبئی ایک عدالت سے بی جے پی کے امیدوار اور اداکار روی کشن کو راحت ملی ہے۔ دراصل، عدالت نے جمعہ کو 25 سالہ ایک خاتون کی اس عرضی کو خارج کردیا، جس میں انہوں نے بی جے پی کے گورکھپور سے امیدواراور اداکار روی کشن کے ڈین اے ٹسٹ کا مطالبہ کیا تھا۔ عرضی میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ روی کشن اس کے بایولوجیکل والد ہیں۔

عدالت نے کیا کہا؟

عدالت کا فیصلہ ممبئی کے باشندہ اپرنا سونی کے اس دعوے کے ایک ہفتے بعد آیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اداکار-لیڈرنے ان کی بیٹی شنووا کو جنم دیا ہے۔ وہیں آج ہوئی سماعت کے دوران ممبئی کے ڈنڈوشی سیشن کورٹ نے کہا کہ پہلی نظرمیں ایسا کوئی معاملہ نہیں ہے، جو بتاتا ہو کہ اپرنا سونی اورروی کشن کے درمیان کوئی رشتہ تھا۔

شنووا نے روی کشن کو بتایا تھا اپنا بایولوجیکل والد

واضح رہے کہ جمعرات کو عدالت میں شنووا نے دعویٰ کیا کہ حالانکہ وہ اداکار کو چاچو (چچا) کہتی ہے، لیکن وہ حقیقت میں اس کے بایولوجیکل والد ہیں۔ وہیں، معاملے میں روی کشن کی طرف سے پیش وکیل امیت مہتا نے دلیل دی تھی کہ اداکاراوراپرنا سونی کے درمیان کوئی رشتہ نہیں تھا۔ حالانکہ مہتا نے اعتراف کیا کہ اداکار اپرنا  سونی کو جانتے تھے، لیکن صرف اچھے دوست کے طورپرکیونکہ وہ دونوں فلم انڈسٹری میں ساتھ کام کرچکے ہیں۔ وکیل نے اس بات پرزور دیا کہ دونوں کبھی رشتے میں نہیں تھے۔

شنووا کے وکیل نے کیا کہا تھا؟

شنووا کی عرضی پر وکیل اشوک سراوگی نے بحث کرتے ہوئے پیٹرنٹی ٹسٹ کا مطالبہ کیا تھا۔ سراوگی نے کہا کہ اپرنا سونی نے 1991 میں راجیش سونی سے شادی کی تھی، لیکن کچھ تنازعات اوراختلافات کی وجہ سے انہوں نے 1995 میں اپنا آبائی گھرچھوڑ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اپرنا سونی ایک صحافی کے طورپرفلم انڈسٹری سے وابستہ ہوئیں، جس کے بعد انہیں اور روی کشن کو مبینہ طور پر پیار ہوگیا اوررشتہ شروع ہوگیا۔

 بھارت ایکسپریس۔

Also Read