Bharat Express

BCCI New Scheme to Promote Red Ball Cricket: پاکستانی کرکٹروں سے زیادہ کمائیں گے ہندوستان کے گھریلو کھلاڑی، بابر اعظم- رضوان کو پی سی بی دیتی ہے اتنی تنخواہ

بی سی سی آئی ہندوستانی ڈومیسٹک کرکٹروں کے لئے نیا منصوبہ لانے والی ہے۔ اب یہ کھلاڑی ایک ڈومیسٹک سیزن میں کروڑوں روپیوں کی کمائی کرسکتے ہیں اور ان کی تنخواہ بابراعظم سے بھی زیادہ رہ سکتی ہے۔

پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں سے زیادہ ہندوستان کے گھریلو کرکٹر کمائی کریں گے۔

ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ہندوستانی گھریلوکرکٹروں کو خوشخبری دی ہے۔ پہلے ٹسٹ کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے لئے انسینٹیواسکیم اوراب ڈومیسٹک کرکٹروں کی سیلری میں زبردست اچھال دیکھے جانے کی خبرسامنے آئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، رنجی ٹرافی کے ایک سیزن میں 10 میچ کھیلے والا کھلاڑی 75 لاکھ سے ایک کروڑ روپئے تک کی کمائی کرسکتا ہے۔ ابھی تک کوئی تجربہ کارڈومیسٹک کرکٹرایک رنجی سیزن میں تقریباً 25 لاکھ روپئے تک کما پاتا تھا۔ بی سی سی آئی کے اندرکئی موضوعات پرقیاس آرائیاں چل رہی ہیں اوربتایا جا رہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹروں کی تنخواہ بڑھانے کا فیصلہ آئی پی ایل کی وجہ سے لیا جا رہا ہے، جہاں ایک سیزن کھیلنے کے لئے کھلاڑی کروڑوں روپئے کی کمائی کرلیتے ہیں۔

ابھی گھریلو کرکٹروں کو کتنے پیسے ملتے ہیں؟

موجودہ وقت میں بی سی سی آئی کے ذریعہ ڈومیسٹک کرکٹروں کو دی گئی تنخواہ ان کے تجربے پرمنحصرکرتا ہے۔ اگرکسی کھلاڑی کو 40 سے زیادہ رنجی میچوں کا تجربہ ہے تو وہ ایک دن کا 60,000  روپئے تک کما پاتے ہیں۔ وہیں اگرکسی کھلاڑی کو 40-21 رنجی میچوں میں کھیلنے کا  تجربہ ہے تو انہیں ایک دن کے 50,000  روپئے ملتے ہیں۔ وہیں 20 میچوں کا تجربہ رکھنے والے کھلاڑی کو ایک دن کے 40,000  روپئے ادا کئے جاتے ہیں۔ ڈومیسٹک گھریلو کرکٹروں کی اضافہ شدہ تنخواہ وجے ہزارے اورمشتاق علی ٹرافی پر بھی نافذ ہوگی، لیکن اس نئے سیلری سسٹم کو اگلے سیزن سے عمل میں لایا جاسکتا ہے۔ بی سی سی آئی کے اس فیصلے سے کھلاڑی زیادہ کمائی کرپائیں گے اورساتھ ہی ہندوستان میں ریڈ بال کرکٹ کو فروغ بھی دیا جاسکے گا۔

کتنا کماتے ہیں بابراعظم اورمحمد رضوان؟

نئی سیلری سسٹم کو دیکھا جائے تو ایک ڈومیسٹک ہندوستانی کرکٹر اگر رنجی ٹرافی کے علاوہ دیگرسبھی ڈومیسٹک ٹورنا منٹوں میں حصہ لیتا ہے۔ تب اس کی ایک سال کی کمائی کئی کروڑ روپیوں میں ہوسکتی ہے۔ وہیں پاکستانی ٹیم کے اہم بلے بازبابر اعظم اورمحمد رضوان کی بات کی جائے تو یہ دونوں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سینٹرل کانٹریکٹ لسٹ کی کٹیگری اے میں آتے ہیں۔ پاکستان میں کٹیگری اے کھلاڑیوں کو ہندوستانی کرنسی کے مطابق مہینے میں 13.15 لاکھ روپئے ملتے ہیں۔ اب ایک ہندوستانی کرکٹراگر ایک ماہ کے اندر3-2 رنجی میچ کھیلتا ہے تو بھی بابراعظم اورمحمد رضوان سے زیادہ کمائی کرسکتا ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Also Read