Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


بنگلہ دیش میں عثمان ہادی کی موت کے بعد پورے ملک میں پُرتشدد احتجاج ہو رہے ہیں۔ میڈیا ہاوس کو جلا دیا، ہندوستانی ہائی کمیشن اورشیخ مجیب الرحمٰن کے گھرپر بھی حملہ ہوا۔ بنگلہ دیش میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے جمعہ کے روز نوٹس جاری کرکے بنگلہ دیش میں رہنے والے ہندوستانی برادری کے اراکین اور ہندوستانی طلبا سے سفرسے بچنے کی اپیل کی ہے۔

فلموں میں قدم رکھنے سے پہلے یہ بالی ووڈ اسٹارمحض 6500 روپئے کی نوکری کرتے تھے، لیکن آج کروڑوں روپئے کی نیٹ ورتھ کے مالک ہیں اور 2023 میں ایک ہزارکروڑ روپئے کمانے والی بلاک بسٹر فلم کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔

آئی پی ایل 2026 کے شروع ہونے اورفائنل کی تاریخ سامنے آنے سے پاکستان کو بڑا نقصان جھیلنا پڑسکتا ہے۔ آئی پی ایل اورپی ایس ایل ایک ہی وقت پرکھیلے جاسکتے ہیں۔

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی سوال کیا کہ بہار کے نالندہ میں ایک غریب پھیری والے اطہر حسین کو نام اور مذہب پوچھ کر مار ڈالاگیا تواب ملک کامتعصب میڈیا چپ کیوں ہے؟ کیا اس لئے کہ مرنے والا مسلمان ہے، یہ دوہراکردارکیوں؟

معروف فلمساز، تاریخ داں اورمشترکہ ثقافتی ورثے کے علم بردار سہیل ہاشمی نے روزمرہ کی خوراک پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پکوانوں میں مختلف ممالک کی خورد ونوش کی روایت صاف طورپردکھائی دیتی ہے۔ کھانے کا یہ کلچرطویل عالمی تبادلوں کی تاریخ کے ذریعے تشکیل پایا ہے۔ اگرچہ کئی غذائیں مقامی ہیں، مگربہت سے پھل، سبزیاں اورکھانے کے طریقے تجارت اورسلطنتوں کے ذریعے وسطی ایشیا اوریورپ سے آئے ہیں۔

 مغربی بنگال کی ڈرافٹ ووٹرلسٹ میں بڑی گڑبڑی سامنے آئی ہے۔ سی پی آئی (ایم) بنگال کے ریاستی سکریٹری محمد سلیم کے بیٹے آتش عزیزکی کنیت "عزیز" سے بدل کر "اوستھی" کر دی گئی ہے۔ آتش عزیزنے الیکشن کمیشن کے ساتھ سوالات اٹھائے ہیں۔ حالانکہ کمیشن نے تحقیقات کا وعدہ کیا ہے۔

مانک راو کوکاٹے کی گرفتاری کے امکان کے درمیان اجیت پوار نے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں کوکاٹے کے استعفیٰ اور اس کے بعد محکمہ کی تقسیم پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ایتھوپیا کی پارلیمنٹ میں خطاب کیا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان اور ایتھوپیا کی تہذیبی وراثت ایک جیسی ہے۔ دونوں ممالک کی دوستی بہت پرانی ہے۔

دہلی میں آلودگی بڑھنے کے سبب، وزیرکپل مشرا نے 50 فیصد ورک فرام ہوم کے ضوابط کو سختی سے نافذ کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے سخت کارروائی کی جائے گی۔

انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرمیں ڈبلیو بی ایس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منعقد کی گئی تھی۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپریوپی کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادونے شرکت کی۔ ہندی کتاب کا اجرا اکھلیش یادوکے ہاتھوں کیا گیا جبکہ اردوکتاب کا اجرا اترپردیش کے سابق کارگزاراعلیٰ ڈاکٹرعمری رضوی کے دست مبارک سے ہوا۔ اس موقع پرسابق مرکزی وزیر اورانڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکے صدرسلمان خورشید، کانگریس ایم پی اورسپریم کورٹ کے سینئروکیل ایڈوکیٹ ابھیشیک منوسنگھوی، سابق چیئرمین قومی اقلیتی کمیشن وسابق رکن لاکمیشن آف انڈیا پروفیسر طاہرمحمود موجود رہے اورخطاب کیا۔