Bharat Express

President Putin may visit India next year: روسی صدر ولادیمیر پوتن اگلے سال ہندوستان کا کرسکتے ہیں دورہ، بن سکتے ہیں یوم جمہوریہ تقریب کے مہمان

وزیراعظم نریندر مودی نے جولائی 2024 میں روس کا دورہ کیا تھا اور اسی دورے کے دوران روسی صدر کے ساتھ جب ملاقات ہوئی تھی تبھی پی ایم مودی نے روسی صدر کو ہندوستان آنے کی دعوت دی تھی ،البتہ اب خبر ملی ہے کہ روس کے صدر ہندوستان کا دورہ کرنے کیلئے تیار ہیں ۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتن اگلے سال ہندوستان کا دورہ کرنے والے ہیں ۔ سفارتی ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق روس کے صدر اگلے سال ہندوستان کا دورہ کریں گے اور غالب امکان ہے کہ اس بار یوم جمہوریہ پر مہمان خصوصی روس کے صدر ہی ہوں۔ حالانکہ ابھی تک کچھ بھی فائنل نہیں ہوا ہے، البتہ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے وزیراعظم کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے روس کے صدر نے ہندوستان کا دورہ کرنے کی حامی بھر دی ہے۔ حالانکہ ابھی اس کیلئے تاریخ طے نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے جولائی 2024 میں روس کا دورہ کیا تھا اور اسی دورے کے دوران روسی صدر کے ساتھ جب ملاقات ہوئی تھی تبھی پی ایم مودی نے روسی صدر کو ہندوستان آنے کی دعوت دی تھی ،البتہ اب خبر ملی ہے کہ روس کے صدر ہندوستان کا دورہ کرنے کیلئے تیار ہیں ۔سفارتی سطح پر سرگرمیاں شروع ہوگئیں ہیں اور بہت جلد روسی صدر کے ہندوستان دورے کا روڈ میپ تیار ہوجائےگا۔اس دوران سفارتی ذرائع کا یہ بھی ماننا ہے کہ ہندوستان یہ کوشش کررہا ہے کہ روسی صدر کے دورے کو اس انداز میں طے کیا جائے کہ وہ یوم جمہوریہ 2025 کہ وہ مہمان بھی بن جائیں ، چونکہ ہندوستان کی یہ روایت رہی ہے کہ ہر سال یوم جمہوریہ کی تقریب میں ایک غیر ملکی مہمان ہوتے ہیں ۔

آئندہ سال یعنی 2025 کی یوم جمہوریہ تقریب پر  اس بار غیر ملکی مہمان کون ہوں گے اس سلسلے میں ابھی تک کسی کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے،البتہ جب سے یہ خبر ملی ہے کہ روسی صدر ہندوستان کا دورہ کرنے کیلئے تیار ہیں تب سے سفارتی ذرائع نے یہ قیاس لگانا شروع کردیا ہے کہ اس بار روسی صدر ولادیمیر پوتن ہی  یوم جمہوریہ پر مہمان بن سکتے ہیں ۔ البتہ ابھی تک کچھ بھی فائنل نہیں ہوا ہے۔ سب ذرائع کے حوالے سے خبریں مل رہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read