Bharat Express

UGC NET 2024: یوجی سی نیٹ امتحان کی اگلی تاریخ کیا ہوگی، کیوں منسوخ کیا گیا امتحان؟ وزارت تعلیم نے کہی یہ بڑی بات

پیپرلیک پر مرکزی وزارت تعلیم ایکشن موڈ میں ہے۔ آج وزارت کی طرف سے واضح الفاظ میں کہا گیا کہ یہ میٹر سی بی آئی کو سونپا گیا ہے۔ جب تک سی بی آئی کی طرف سے رپورٹ نہیں آجاتی، تب تک اس بارے میں کچھ نتیجہ نہیں نکالا جاسکتا۔ طلبا کا مفاد سب سے اہم ہے۔

پیپرلیک معاملے پر طلبا کا احتجاج جاری ہے۔

ملک میں پیپرلیک کا تنازعہ تھمتا نہیں نظرآرہا ہے۔ ایک طرف نیٹ پیپرلیک تو دوسری طرف یوجی سی نیٹ پیپرلیک تنازعہ۔ نئے نئے انکشاف سے ہنگامہ برپا ہے ہوا ہے، لہٰذا آج مرکزی وزارت تعلیم کی طرف سے ایک پریس کانفرنس کی گئی اور ہرایک سوال کا جواب دینے کی کوشش کی گئی۔ وزارت تعلیم نے مانا کہ پیپرمیں کچھ توگڑبڑی ہوئی ہے، تبھی یوجی سی نیٹ 2024 امتحان کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ وہیں، وزارت تعلیم نے یہ بھی کہا کہ جلد ہی امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ وزارت تعلیم کے جوائنٹ سکریٹری گووند جیسوال نے پریس کانفرنس کرکے بتایا کہ ہمارے لئے طلبا کا مفاد سب سے اہم ہے، اس میں کسی بھی طرح کی کارروائی کرنے کے لئے تیارہیں۔

وہیں، نیٹ یوجی پیپرلیک کے بارے میں وزارت تعلیم نے کہا کہ معاملے میں بہارسے کئی طرح کے اِن پُٹ آرہے ہیں۔ جب تک کوئی پختہ اِن پُٹ نہیں آتا ہے، تب تک کسی بھی نتیجے پرپہنچنا جلد بازی ہوگی۔ جوائنٹ سکریٹری نے کہا کہ ہم بہار-گجرات کنکشن اورگریس مارک والے سبھی موضوع کوسنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہارمیں ای اویوجانچ جاری ہے، گریس معاملے کوحل کرلیا گیا ہے۔ حکومت نے رپورٹ منگوائی ہے۔ کچھ غلط نکلا توکارروائی کی جائے گی۔

وزارت داخلہ سے ملا تھا اِن پُٹ

نیٹ پیپرلیک کے بارے میں جوائنٹ سکریٹری گووندجیسوال نے پریس کانفرنس میں یہ بھی بتایا کہ مرکزی وزارت داخلہ سے ملنے والے اِن پُٹ کے بعد ایسا لگا کہ معاملے میں کچھ گڑبڑی ہوئی ہے، جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے امتحان رد کردیا گیا ہے۔ اب جلد ہی امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ گڑبڑی کا اِن پُٹ یوجی سی کو ملا تھا اوریہ اِن پُٹ ٹیکنیکل نیچرکا تھا۔ اس معاملے کی جانچ چل رہی ہے۔ ثبوت ملنے کے بعد ہم ایکشن لینے کے لئے تیارہیں۔

نتیجے تک پہنچنے سے پہلے جانچ ضروری

محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ معاملے میں ابھی کچھ بھی کہنا جلد بازی ہوگی۔ معاملے میں کسی نے شکایت نہیں کی ہے بلکہ محکمہ نے خود ہی نوٹس لیا ہے۔ محکمہ کے افسرنے بتایا کہ ہم کسی بھی نتیجے پرپہنچنے سے پہلے پوری طرح سے پختہ ہونا چاہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ پیپراین ٹی اے پورا کرواتا ہے۔ اس میں کئی طرح کی ایجنسیاں شامل رہتی ہیں۔ جانچ سے ہی سب نکل کرسامنے آئے گا کہ کب، کس نے کس طرح کا کردارادا کیا۔

Also Read