Bharat Express

NEET Exam 2024

وزیر تعلیم نے کہا، "کانگریس صرف حکومتی مشینری کے کام میں انتشار اور رکاوٹ پیدا کرنا چاہتی ہے۔ صدر نے خود اس معاملے پر بات کی ہے جس پر کانگریس بحث کرنا چاہتی ہے۔

لوک سبھا میں پیپرلیک کے موضوع پر جمعہ کے روز کافی ہنگامہ ہوا۔ اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں نیٹ امتحان اورموجودہ پیپرلیک معاملے پر حکومت کے ساتھ مثبت بحث کرنا چاہتا ہے۔ ہم وزیراعظم سے اس موضوع پر بحث کرنے اور طلبا کو وہ احترام دینے کی گزارش کرتے ہیں، وہ جس کے حقدار ہیں۔

دہلی سے ہزاری باغ پہنچی سی بی آئی ٹیم نیٹ پیپرلیک معاملے کی جانچ کررہی ہے۔ سی بی آئی ٹیم گزشتہ تین دنوں سے یہاں اویسس اسکول سے لے کربینک اورکوریئرکمپنی کے دفترتک گہرائی سے جانچ کرنے میں مصروف ہے۔ حراست میں لئے گئے لوگوں کے فون اورلیپ ٹاپ بھی ضبط کئے گئے ہیں۔

نیٹ یوجی 2024 بدعنوانی معاملے میں ابھی بھی عرضی داخل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ای ڈی اورسی بی آئی سمیت دیگر مطالبات سے متعلق داخل عرضیوں پرسپریم کورٹ نے این ٹی اے کو نوٹس جاری کرکے جواب مانگا ہے۔

پولیس نے لاتور کے تین اساتذہ سمیت چار لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ یہ ایف آئی آر مہاراشٹر اے ٹی ایس کی شکایت پر درج کی گئی ہے جس میں اے ٹی ایس نے ان دو اساتذہ کو بھی ملزم بنایا ہے جن سے اتوار کو پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

آئی ایم اے نے مسابقتی امتحانات میں بدعنوانی اور بے ضابطگیوں سے نمٹنے کے لیے سخت قوانین متعارف کرانے کی بھی تعریف کی۔

NEET سے متعلق بے ضابطگیوں کے معاملے میں مہاراشٹر پولیس کی طرف سے کی گئی کچھ حراستوں پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے اور اگر ضرورت ہو تو سی بی آئی اپنی ٹیم کو وہاں بھی بھیج سکتی ہے۔

مرکزی حکومت نے اس سال فروری میں منظور کیے گئے قانون کو ہفتہ (22 جون) سے نافذ کر دیا ہے۔ اس ایکٹ کے تحت مجرموں کے لیے زیادہ سے زیادہ 10 سال قید اور ایک کروڑ روپے تک کے جرمانے کا انتظام ہے۔

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سپریمو اور سابق وزیر اعلی مایاوتی کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے کہا ہے کہ نییٹ پیپر لیک معاملے میں اہم ملزمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی

آرجے ڈی لیڈرتیجسوی یادونے نیٹ امتحان پیپرلیک معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپرلیک کا جوکنگ پن ہے، اس پر کارروائی ہونی چاہئے۔ ملک کی عوام جانتی ہے جب جب بی جے پی کی حکومت آتی ہے، پیپرلیک ہوتا ہے۔