Bharat Express

NEET Exam 2024

نیٹ پیپرلیک سے متعلق ملک میں زبردست احتجاجی مظاہرہ ہورہا ہے۔ نیٹ کاؤنسلنگ کی شروعات 4 جولائی سے ہونے والی ہے، جس کے بعد داخلے ہوں گے۔

پیپرلیک پر مرکزی وزارت تعلیم ایکشن موڈ میں ہے۔ آج وزارت کی طرف سے واضح الفاظ میں کہا گیا کہ یہ میٹر سی بی آئی کو سونپا گیا ہے۔ جب تک سی بی آئی کی طرف سے رپورٹ نہیں آجاتی، تب تک اس بارے میں کچھ نتیجہ نہیں نکالا جاسکتا۔ طلبا کا مفاد سب سے اہم ہے۔

 سپریم کورٹ میں جسٹس وکرم ناتھ اور ایس وی این بھٹی کی تعطیلاتی بینچ نے این ٹی اے کی طرف سے داخل الگ الگ عرضیوں پر بھی متعلقہ فریق سے جواب مانگا، جس میں کچھ زیرالتوا عرضیوں کو ہائی کورٹ سے سپریم کورٹ منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

نیٹ پیپرمعاملے سے متعلق اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے مرکزی حکومت پرحملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بچوں سے یہ حکومت کہتی ہے کہ ایگزام واریئرس ہو، لیکن اصل جنگ تو بچوں کے لئے آپ نے ہی چھیڑدی ہے۔ نیٹ امتحان دوبارہ ہونی چاہئے۔ سپریم کورٹ اس کی مانیٹرنگ کرے۔