Bharat Express

NEET Exam Controversy: سپریم کورٹ کا NEET کاؤنسلنگ پر روک لگانے سے انکار، این ٹی اے کو جاری کیا نوٹس

نیٹ پیپرلیک سے متعلق ملک میں زبردست احتجاجی مظاہرہ ہورہا ہے۔ نیٹ کاؤنسلنگ کی شروعات 4 جولائی سے ہونے والی ہے، جس کے بعد داخلے ہوں گے۔

سپریم کورٹ۔ (فائل فوٹو)

NEET Paper Leak Hearing in Supreme Court: سپریم کورٹ نے جمعہ (21 جون) کونیٹ-یوجی 2024 کاؤنسلنگ پرروک لگانے سے انکارکردیا ہے۔ عدالت نے میڈیکل داخلہ امتحان کروانے والےاداکارہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کونوٹس بھی جاری کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے نیٹ امتحان کو منسوخ کرنے اوردوبارہ امتحان کا مطالبہ کرنے والی نئی عرضیوں کو باقی کی پینڈنگ پڑی عرضیوں کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔ نیٹ کے خلاف داخل ان سبھی عرضیوں پر عدالت 8 جولائی کو سماعت کرنے والی ہے۔

حالانکہ یہ پہلا موقع نہیں ہے، جب سپریم کورٹ نے کاؤنسلنگ پرروک لگانے سے انکارکیا ہے۔ اس سے پہلے ہوئی سماعت کے دوران جب نیٹ امتحان کو دوبارہ کروانے اورازسرنوکاؤنسلنگ کا مطالبہ کیا گیا تھا تواس وقت بھی عدالت نے ایسا کرنے سے انکارکیا تھا۔ مرکزی حکومت کی طرف سے بھی کہا گیا تھا کہ پاس ہوئے طلباء کوکاؤنسلنگ کی طرف توجہ دینی چاہئے۔ میڈیکل کورسیز میں داخلے کے لئے کاؤنسلنگ کی شروعات 6 جولائی سے ہونے والی ہے۔

Also Read