آرجے ڈی لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ۔ (فائل فوٹو)
Tejashwi Yadav on NEET Exam Controversy: نیٹ امتحان معاملے میں بہار کے نائب وزیراعلیٰ وجے کمار سنہا نے الزام لگایا تھا کہ اس کے ماسٹرمائنڈ کا تعلق راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) لیڈرتیجسوی یادو سے ہے۔ ان الزامات کے بعد تیجسوی یادوکا ردعمل آیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پیپرلیک پرپورا انڈیا الائنس ایک ہے اورہم لوگ مطالبہ کرتے ہیں کہ پیپرمنسوخ ہونا چاہئے اوردوبارہ امتحان ہونا چاہئے۔ جوکنگ پن ہے پیپرلیک کے ان پرکارروائی کرنی چاہئے۔
تیجسوی یادو نے یہ بھی کہا کہ امت آننداورنتیش کمارپرکارروائی کرنی چاہئے۔ ملک کی عوام جانتی ہے کہ جب جب بی جے پی کی حکومت آتی ہے، پیپرلیک ہوتا ہے۔ ان کی حکومت ہے کہ ریاست اورمرکزمیں جانچ کرا لیں۔ انہوں نے وزیراعظم نریندرمودی پرطنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم جب سے آئے ہیں بہار میں پُل گرگیا، ریل حادثہ ہوگیا، پیپرلیک ہوگیا۔
بہارپولیس کی کارروائی تیز
دوسری طرف نیٹ امتحان لیک معاملے میں بہارپولیس کی کارروائی بھی تیزہوچکی ہے۔ بہارپولیس کی ای اویویعنی اقتصادی جرائم یونٹ نے آج دہلی میں این ٹی اے دفتر میں جانچ پڑتال کی، جس میں نیٹ امتحان میں ہوئی خرابی سے متعلق پڑتال کی۔ بہار پولیس کی جانچ کی بنیاد پرآگے کارروائی منحصر کرے گی۔ جانکاری کے مطابق، جلد ہی بہارپولیس اقتصادی جرائم یونٹ اپنی جانچ رپورٹ تیارکرلے گی۔ ای او یو کی ٹیم کے سینئرافسر گزشتہ 4 دنوں سے این ٹی اے دفتر میں جانچ کے لئے جارہی ہے۔ این ٹی اے سے ملنے کے بعد بہار اقتصادی جرائم یونٹ کے اے ڈی جی نیرحسنین پٹنہ روانہ ہوگئے ہیں۔
تیجسوی کے پی ایس کو طلب کرنے کی بھی تیاری
نیٹ پیپرلیک معاملے میں تیجسوی یادو کے پرائیویٹ سکریٹری پریتم کمارسے پوچھ گچھ ہوگی۔ اقتصادی جرائم یونٹ (ای اویو) اسے طلب کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ای او یو پریتم کمار سے پوچھ گچھ کے لئے ای او یو دفتربلائے گی اور وہیں پوچھ گچھ کرے گی۔ دراصل، پیپرلیک کے کنگ پن سکندر کمار یادویندو سے پریتم کمار کے راست طور پر کنکشن سامنے آنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔