Covishield Case: سپریم کورٹ پہنچ گیا کوویشیلڈ کیس، درخواست گزار نے کیا یہ مطالبہ
درخواست میں کوویشیلڈ ویکسین کے مضر اثرات اور خطرے کے عوامل کی تحقیقات کرنے اور ویکسین سے ہونے والے نقصانات کا تعین کرنے کے لیے مرکز کو ہدایات جاری کرنے کی بھی مانگ کی گئی ہے۔
Supreme Court on Hindu Marriage: ’’سات پھیروں کے بغیر ہندو شادی درست نہیں‘‘: شادی پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
عدالت نے اس بات پر زور دیا کہ ہندو شادی کے درست ہونے کے لیے اسے مناسب رسومات اور تقاریب کے ساتھ انجام دیا جانا چاہیے جیسے کہ سپتپدی (پوتر آگ کے گرد سات پھیروں) اور تنازعات کی صورت میں ان تقریبات کا ثبوت ہے۔
Kejriwal Arrest: کیجریوال کے وکیل نے سپریم کورٹ میں ان کی گرفتاری پر اٹھائے سوال، کہا- سنجے سنگھ اور کیجریوال کا معاملہ ایک
کیجریوال نے ای ڈی کی طرف سے داخل کیے گئے حلف نامے کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ ای ڈی کیجریوال پر ثبوت کو تباہ کرنے کا الزام لگا رہی ہئ، لیکن ایسا ایک بھی بیان یا ثبوت نہیں ہے جس سے یہ ثابت ہو کہ میں نے ثبوت کو تباہ کیا ہے۔
Arvind Kejriwal Arrest: اروند کیجریوال کی گرفتاری پر سپریم کورٹ نے پوچھے یہ پانچ سوال، جمعہ تک ای ڈی کے وکیل سے طلب کیا جواب
چوتھے سوال میں عدالت نے سیکشن 8 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کارروائی کے آغاز اور گرفتاری وغیرہ کے درمیان وقت کے فرق کو دیکھتے ہوئے اگر آپ دفعہ 8 کو دیکھیں تو 365 دن کی حد ہے۔
Malegaon Bomb Blast Case: مالیگاؤں بم دھماکہ کے ملزم سمیر شرد کلکرنی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، ٹرائل پر لگی روک
سپریم کورٹ نے سمیرشرد کلکرنی کے خلاف چل رہی ٹرائل پر روک لگا دی۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے پایا کہ شرد کلکرنی کے خلاف یواے پی اے کی دفعہ 45 کے تحت مرکزی حکومت کے ذریعہ مقدمہ چلانے کی منظوری نہیں ملی تھی۔
Patanjali Misleading Ad Case: وقت پر کیوں نہیں مانگی معافی؟ سپریم کورٹ نے بابا رام دیو اور بال کرشن سے کیا سوال
بنچ نے کہا، "پچھلی بار جو معافی نامہ شائع ہوا تھا وہ چھوٹا تھا اور اس میں صرف پتنجلی لکھا گیا تھا، لیکن دوسرا بڑا ہے جس کے لیے ہم اس بات کی تعریف کرتے ہیں کہ انہوں نے اسے سمجھا۔ آپ صرف اخبار اور اس دن کی تاریخ کا معافی نامہ داخل کریں۔ "
Arvind Kejriwal: کیا سی ایم کیجریوال کو آج سپریم کورٹ سے ملے گی راحت؟ گزشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے پوچھے کئی سوالات
کیجریوال کی طرف سے پیش ہوئے سینئر ایڈوکیٹ ابھیشیک منو سنگھوی نے اس کے جواب میں کہا کہ، "ہم نے ضمانت کی عرضی داخل نہیں کی ہے کیونکہ گرفتاری 'غیر قانونی' ہے اور دفعہ 19 (منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون) کا دائرہ بہت وسیع ہے۔
Supreme Court: پتنجلی کے درشتی آئی ڈراپ سمیت ان 14 مصنوعات پر پابندی، سپریم کورٹ کی پھٹکار کا اثر!
اتراکھنڈ ڈرگ کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق دیویا فارمیسی کا لائسنس اس کی مصنوعات کی تاثیر کے بارے میں بار بار گمراہ کن اشتہارات شائع کرنے پر روک دیا گیا ہے۔
Supreme Court : سپریم کورٹ فیصلہ کرے گی کہ سابق مسلمانوں پر شرعی قانون نافذہوگا یا نہیں
اسے ایک اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ وہ ایک قانونی افسر مقرر کریں جو سپریم کورٹ کی معاونت کرے۔
West Bengal Teacher Recruitment Scam: نہیں ہوگی 24 ہزار اساتذہ کی بحالی، مغربی بنگال اساتذہ بھرتی گھوٹالہ معاملے میں سپریم کورٹ کا بڑا حکم
مغربی بنگال اساتذہ بھرتی کو منسوخ کرنے کے معاملے میں ممتا حکومت کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے بھرتی کو منسوخ کرنے کے کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم پر روک نہیں لگائی ہے۔