Arvind Kejriwal Arrest: کیجریوال کی گرفتاری پر سپریم کورٹ پہنچی عام آدمی پارٹی، عدالت سماعت کے لئے تیار، تھوڑی دیر میں عدالت میں پیش کرے گی ای ڈی
شراب پالیسی معاملے میں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پر شکنجہ کستا جا رہا ہے۔ ای ڈی نے کیجریوال کو گرفتار کرلیا ہے۔ جمعرات کی شام 7 بجے ای ڈی کی ٹیم کیجریوال کی رہائش گاہ پہنچی اور 2 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد ای ڈی نے رات 9 بجے کیجریوال کو گرفتار کرلیا۔
Delhi Liquor Policy Case: دہلی ہائی کورٹ سے راحت نہیں ملی، اب اروند کیجریوال سپریم کورٹ سے ہوئے رجوع
دہلی کی وزیر آتشی کا کہنا ہے کہ اگر ایک کیجریوال کو جیل میں ڈالا گیا تو 100 کیجریوال پیدا ہوں گے۔ دہلی کے لوگ اروند کیجریوال سے محبت کرتے ہیں اور انہیں اپنے خاندان کا فرد سمجھتے ہیں۔
Tamil Nadu Governor Vs DMK: ‘گورنر آر این روی خود کو سپریم کورٹ سےبالا تر سمجھتے ہیں’ سی جے آئی چندرچوڑ کی سرزنش
سی جے آئی ڈی وائی چندر چوڑ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر گورنر آئین پر عمل نہیں کرتے ہیں تو حکومت کیا کرتی ہے
Electoral Bonds: ایس بی آئی نے انتخابی چندے سے متعلق سپریم کورٹ جمع کرائیں تفصیلات، جانئے حلف نامے میں کیا کہا گیا؟
ایس بی آئی نے سپریم کورٹ میں اپنے حلف نامہ میں کہا، "سیاسی جماعتوں کے مکمل بینک اکاؤنٹ نمبر اور کے وائی سی کی معلومات کو عام نہیں کیا جا رہا ہے
Supreme Court On Fact Check Unit: سپریم کورٹ نے فیکٹ چیک یونٹ سے متعلق مرکز کے نوٹیفکیشن پر روک لگا دی
مرکزی حکومت کے نئے آئی ٹی قوانین کو چیلنج کرنے والی اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا اور ایڈیٹرز گلڈ کی عرضی پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عرضی میں مرکزی حکومت کے ذریعہ منظور کردہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ترمیمی قواعد 2023 کے تحت فیکٹ چیک یونٹ بنانے کے مرکزی حکومت کے نوٹیفکیشن پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
Congress Bank Account Freeze: اکاونٹ منجمد کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ پہنچی کانگریس
کانگریس لیڈروں کا الزام ہے کہ حکومت نے انہیں الیکشن لڑنے سے روکنے کے لیے کھاتوں کو منجمد کر دیا ہے۔ پارٹی کو حکومت کی طرف سے دو نوٹس بھی موصول ہوئے ہیں۔
Supreme Court: الیکشن کمشنرز کی تقرری روکنے سے سپریم کورٹ نے کیا انکار
جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ نے عرضی گزاروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ الیکشن کمیشن ایگزیکٹو کے ماتحت ہے۔ ان لوگوں کے خلاف کوئی الزامات نہیں ہیں جنہیں تعینات کیا گیا ہے۔
Rohingya Muslims : روہنگیا پناہ گزینوں کوہندوستان میں رہنے کا حق نہیں ہے:مرکزی حکومت کا سپریم کورٹ کو جواب
حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ "غیر قانونی تارکین وطن ہونے کے ناطے روہنگیا آئین کے حصہ سوئم کے تحت تحفظ کا دعویٰ نہیں کر سکتے کیونکہ حصہ سوئم صرف ملک کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے غیر قانونی تارکین وطن کو نہیں۔یہ لوگ زندگی اور آزادی اور ہندوستان میں رہنے یا آباد ہونے کے بنیادی حق کا دعویٰ نہیں کر سکتے۔
Patanjali apologized unconditionally in SC: بابا رام دیو کی کمپنی پتنجلی نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگی
جسٹس ہیما کوہلی اور جسٹس احسن الدین امان اللہ کی بنچ نے کمپنی اور بال کرشن کے پہلے جاری کردہ عدالتی نوٹس کا جواب داخل نہ کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ انہیں نوٹس جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ عدالت کو دیے گئے حلف نامے کی خلاف ورزی کرنے پر ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیوں نہ شروع کی جائے۔
I have been fasting for the last 25 years. CJI: میں گزشتہ 25 برسوں سے فاسٹنگ کرتا ہوں:چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کا بیان
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم جو بھی کھاتے ہیں اس کا دماغ پر اثر پڑتا ہے۔ میرے خیال میں فٹنس ، اپنے اندر سے، آپ کے دماغ سے، آپ کے دل سے آتی ہے۔ آپ جیسے چاہیں فٹ رہیں گے۔سی جے آئی نے کہا، "میں سابودانا نہیں کھاتا، میں رام دانا کھاتا ہوں۔