Bharat Express

Supreme Court

ببر خالصہ سے وابستہ دہشت گرد جگتار سنگھ ہوارا  2004 میں چندی گڑھ کی بریل جیل میں سرنگ بنا کر اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ فرار ہو گیا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 2005 میں انہیں دوبارہ دہلی میں گرفتار کر لیا گیا۔ تب سے وہ تہاڑ جیل میں ہیں۔

بلقیس بانو معاملے میں گجرات حکومت کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے 11 قصورواروں کی رہائی منسوخ کرنے کے معاملے میں حکومت کی نظرثانی کی درخواست خارج کردی ہے۔ عدالت نے 8 جنوری کو قصورواروں کی رہائی کو منسوخ کردیا تھا۔

نیشنل کمپنی لا اپیلیٹ ٹریبونل (این سی ایل اے ٹی) نے بی سی سی آئی کے ساتھ Byju کے معاہدے کو منظوری دی تھی، اس طرح اس کے دیوالیہ ہونے کے عمل کو روک دیا گیا تھا۔ تاہم بعد میں این سی ایل اے ٹی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔ اب سپریم کورٹ کسی دن اس معاملے پر اپنا فیصلہ سنائے گی۔

کیرالہ ہائی کورٹ نے شعیب کے قتل کی سی بی آئی جانچ کے سنگل بنچ کے حکم کو منسوخ کر دیا تھا۔ شعیب کے والدین سی پی محمد اور ایس پی رضیہ نے کیرالہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس جے بی پاردی والا کی بنچ نے این جی او جسٹ رائٹ فار چلڈرن الائنس کی عرضی کی سماعت کے بعد یہ فیصلہ لیا۔ اس این جی او نے مدراس ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔

دہلی کی نئی وزیراعلیٰ آتشی نے کہا کہ اروند کیجریوال نے وزیراعلیٰ رہتے ہوئے گزشتہ 10 سالوں میں دہلی کی تصویر کوبدل دیا ہے۔ دہلی کے عام لوگوں کی زندگی کو بدل دیا ہے۔ انہوں نے دہلی میں رہنے سبھی غریبوں کے درد کو سمجھا اور سرکاری اسکولوں میں بچوں کا مستقب بدلا ہے۔

سی بی آئی نے سپریم کورٹ سے یہ درخواست کی تھی کہ مغربی بنگال کی عدالتوں میں جاری 45 مقدمات کو صوبے سے باہر دوسری عدالتوں میں منتقل کردیا جائے، جن میں 200 سے زائد افراد ماخوذ ہیں۔ ان میں ان 13 مسلمانوں کا بھی مقدمہ ہے، جن کو انتخاب کے بعد ہوئے تشدد کا ملزم بنا یا گیا تھا۔

سپریم کورٹ میں سی بی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں 2021 کے تشدد کے بعد درج 40 سے زیادہ مقدمات کی سماعت ریاست سے باہر منتقل کرنے کی مانگ کی گئی تھی۔

یہ معاملہ 31 مئی 2015 کا ہے۔ اس وقت انسداد بدعنوانی بیورو نے ریونت ریڈی کو قانون ساز کونسل کے انتخابات میں ٹی ڈی پی امیدوار ویم نریندر ریڈی کی حمایت کے لیے نامزد ایم ایل اے ایلوس اسٹیفنسن کو 50 لاکھ روپے کی رشوت دینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ ریونت ریڈی اس وقت ٹی ڈی پی میں تھے۔

چند سال قبل سپریم کورٹ نے اہم آئینی بنچ کے مقدمات میں اپنی کارروائی کو لائیو سٹریم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ عدالت نے کہا تھا کہ لائیو سٹریمنگ کی کارروائی آئین کے آرٹیکل 21 کے تحت انصاف تک رسائی کے حق کا حصہ ہے۔