Bharat Express

Supreme Court

ہائی کورٹ نے مسلم فریق کے اس استدلال کو مسترد کر دیا تھا کہ کرشن جنم بھومی مندر سے متصل شاہی عیدگاہ مسجد کمپلیکس کے تنازعہ سے متعلق ہندو وکیلوں کے دائر کردہ مقدمے ورشپ (خصوصی دفعات) ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور اس لیے وہ قابل قبول نہیں ہیں۔

سپریم کورٹ نے چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کے سابق سکریٹری سومیا چورسیہ کی طرف سے دائر تیسری ضمانت کی درخواست پر ای ڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس سے جواب طلب کیا ہے۔

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشدمدنی نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جو کام حکومتوں کا تھا، اب وہ عدالتیں کررہی ہیں۔

جسٹس سوریہ کانت اوراجول بھوئیاں کی بینچ کے سامنے 5 ستمبرکواس معاملے میں لمبی بحث ہوئی تھی۔ اس کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ آگرہ کو ہیریٹیج سائٹ قرار دینے کی ضرورت ہے کیونکہ اس کی تاریخ 1000 سال سے زیادہ کی ہے اور بہت سی تاریخی یادگاروں کو محفوظ کرنے کی ضرورت ہے۔ آگرہ کو عالمی ثقافتی ورثہ قرار دینے کی عرضی کو درست ثابت کرنے کے لیے وقت مانگا گیا، لیکن سپریم کورٹ نے درخواست مسترد کر دی۔

الہ آباد ہائی کورٹ نے بلڈوزرکارروائی پرناراضگی ظاہرکی ہے اوراترپردیش حکومت سے پوچھا کہ ایسی کون سی صورتحال تھی، جس کی وجہ سے قانونی طریقہ پر عمل کئے بغیرعرضی گزاروں کے گھروں کو منہدم کر دیا گیا۔ عدالت نے اس معاملے میں یوپی حکومت سے جواب داخل کرنے کوکہا ہے۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کوشراب گھوٹالہ معاملے میں سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے پران کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے خوشی ظاہرکی۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی کے لیڈران اورکارکنان کومبارکباد دی۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کوشراب گھوٹالہ معاملے میں ضمانت مل گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس سوریہ کانت اورجسٹس بھوئیاں کی بینچ نے سی بی آئی معاملے میں یہ ضمانت دی ہے۔

لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے سے ایک بات واضح ہے کہ عام آدمی پارٹی کو اس کا لیڈر مل گیا ہے، لیکن دہلی کو اس کا وزیر اعلیٰ نہیں ملا ہے۔

سپریم کورٹ نے سی بی آئی کیس میں انہیں یہ ضمانت دی ہے۔ کیجریوال کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے پر ضمانت ملی ہے۔ کیجریوال نے سپریم کورٹ میں دو عرضیاں داخل کی تھیں۔ پہلی ضمانت کی عرضی اور دوسری گرفتاری اور ریمانڈ کو سی بی آئی نے چیلنج کیا تھا۔