Bharat Express DD Free Dish

Supreme Court

سپریم کورٹ نے 21 سے 23 اگست کے درمیان ”سمادھان سماروہ“ (لوک عدالت) کے نام سے منعقد ہو رہے لوک عدالت پروگرام کے لئے ان معاملوں کے فریق کو بھی نوٹس بھیجا تھا، لیکن سبھی نے نا اتفاقی ظاہر کی ہے۔ سپریم کورٹ نے 21 سے 23 اگست تک منعقد ہونے والے ”سمادھان سماروہ“ (لوک عدالت) پروگرام کے لئے ان مقدمات کے فریقوں کو بھی نوٹس بھیجا تھا، تاہم سبھی نے ثالثی کے ذریعہ معاملے کو حل کرنے سے انکارکر دیا۔

یو اے پی اے مقدمات میں ضمانت سے متعلق سپریم کورٹ کے مختلف فیصلوں نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ طویل سماعتوں اور سزا کی کم شرح کے نتیجے میں بہت سے افراد برسوں تک جیل میں رہتے ہیں۔

سپریم کورٹ میں جسٹس کے وی وشواناتھن اور جسٹس آلوک آرادھے کی بنچ کے سامنے ہنگامہ آرائی اور درخواست گزار کی بدزبانی اور کاغذات اچھالنے کے باوجود  جج صاحبان نے توہین عدالت کی کارروائی سے گریز کیا۔ درخواست گزار نے چیف جسٹس کے خلاف نازیبا الفاظ بھی استعمال کیے۔

اب پورے معاملے پر سب کی نظریں 13 جولائی کو ہونے والی سماعت پر لگی ہوئی ہیں، جہاں سپریم کورٹ درخواست گزاروں کے مطالبات، الزامات اور قانونی نکات کا جائزہ لینے کے بعد اپنا ابتدائی مؤقف واضح کر سکتی ہے۔ اس سماعت کے نتیجے کو رام مندر ٹرسٹ کے مالی انتظام اور مذہبی اداروں میں شفافیت کے حوالے سے نہایت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔

درخواست میں سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ڈیجیٹل اورسوشل میڈیا پلیٹ فارمزپرایسی توہین آمیزیا اشتعال انگیزمواد کی اشاعت اورتشہیرکوروکنے اوراس کے ضابطے کے لئے مناسب رہنما اصول یا قواعد بنانے کی ہدایت دے، جس میں جان بوجھ کرمذہبی شخصیات، بشمول حضرت محمد ﷺ اوربھگوان شری رام، کے خلاف توہین آمیزمواد نشرکیا جاتا ہو۔

سپریم کورٹ نے تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ وجے کو کرور حادثہ کے متاثرین سے مل کرمعاوضہ تقسیم کرنے اورنوکری کا خط دینے سے روکنے والی عرضی کو خارج کردی ہے۔ ججوں نے ڈی ایم کے کے وکیل سے کہا کہ وہ عدالت کوسیاسی لڑائی کا اسٹیج نہ بنائیں۔ اگربرسراقتدارٹی وی کے کے لیڈرحادثے سے متعلق بیان دے رہے ہیں توڈی ایم کے بھی اس کے جواب میں بیان دے سکتی ہے۔

جسٹس کے وی وشواناتھن اور جسٹس شری چندر شیکھر پر مشتمل بنچ نے یہ عبوری حکم دہلی الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن (ڈی ای آر سی) کی جانب سے دائر اپیلوں کی سماعت کے دوران جاری کیا۔ کمیشن نے بجلی اپیلیٹ ٹریبونل (اے پی ٹی ای ایل) کے فیصلوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

 راجا رگھونشی قتل معاملے میں سونم رگھونشی کی ضمانت پرسپریم کورٹ نے فی الحال روک لگانے سے انکار کردیا ہے۔ معاملے کی اگلی سماعت 10 جولائی کو ہوگی۔

ایس آئی ٹی عدالت میں چارج شیٹ داخل کر چکی ہے، جس میں سونم رگھونشی کے علاوہ راج کشواہا، وشال سنگھ چوہان، آشیش سنگھ راجپوت اور آنند کرمی کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ تمام ملزمان کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی دفعات 103(1)، 238(a) اور 61(2) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

بہار کے ضلع بھوجپور میں پولیس نے ایک متنازع انکاؤنٹر میں بھرت بھوشن تیواری کو ہلاک کر دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد پولیس اور ریاستی حکومت کے بیانات کو لے کر تنازع پیدا ہو گیا تھا۔ مقتول کے اہل خانہ اور مقامی افراد کا الزام ہے کہ بھارت بھوشن کو فرضی انکاؤنٹر میں قتل کیا گیا،