Bharat Express

Supreme Court

لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے سے ایک بات واضح ہے کہ عام آدمی پارٹی کو اس کا لیڈر مل گیا ہے، لیکن دہلی کو اس کا وزیر اعلیٰ نہیں ملا ہے۔

سپریم کورٹ نے سی بی آئی کیس میں انہیں یہ ضمانت دی ہے۔ کیجریوال کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے پر ضمانت ملی ہے۔ کیجریوال نے سپریم کورٹ میں دو عرضیاں داخل کی تھیں۔ پہلی ضمانت کی عرضی اور دوسری گرفتاری اور ریمانڈ کو سی بی آئی نے چیلنج کیا تھا۔

کیجریوال کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا تھا کہ کیجریوال کو باقاعدہ ضمانت ملنی چاہیے کیونکہ انہیں جان بوجھ کر گرفتار کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے ان کا نام سی بی آئی ایف آئی آر میں بھی نہیں تھا۔

دہلی ہائی کورٹ سے راحت نہ ملنے پر ہوا بازی کمپنی اسپائس جیٹ نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ اسپائس جیٹ نے ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایم مودی جس لباس میں پوجا کرنے کیلئے چیف جسٹس آف انڈیا کے گھر پہنچے تھے اس میں ایک  ٹوپی بھی نظر آرہی ہے جو مہاراشٹر ی ٹوپی کہلاتی ہے۔گنیش آرتی کے دوران مہاراشٹری ٹوپی پہننا مہاراشٹر کے سیاسی گلیاروں میں طرح طرح کے سوالات کو جنم دے رہا ہے۔

دہلی کے سی ایم کیجریوال نے شراب پالیسی کیس میں ضمانت اور سی بی آئی سے گرفتاری منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سی بی آئی کے ذریعہ گرفتاری کو چیلنج کرنے والی دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ جمعہ کو اپنا فیصلہ سنائے گا۔

شکیرا نے انڈین فارن سروس کے افسر اکبر خلیلی سے طلاق لے کر 1986 میں شردھا نند عرف مرلی منوہر مشرا سے شادی کی تھی۔ شکیرا اس وقت 600 کروڑ روپے کی جائیداد کی مالک تھیں۔ ان کی چار بیٹیاں تھیں، اس کے باوجود انہوں نے بیٹے کی خواہش میں شردھانند سے شادی کی تھی۔

سپریم کورٹ میں داخل دلیلوں میں کمیشن نے دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ پرموجود کئی مواد کو قابل اعتراض بتایا ہے۔ این سی پی سی آرکا دعویٰ ہے کہ نابالغ لڑکی کے ساتھ جسمانی تعلقات بنانے سے متعلق فتویٰ دیا گیا ہے، جونہ صرف خوفناک ہے بلکہ پاکسوایکٹ کے التزام کی خلاف ورزی ہے۔

مرکزی حکومت نے او ٹی ٹی کو لے کر 2021 میں سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کیا تھا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ کئی ریاستوں کے ممبران پارلیمنٹ اور وزرائے اعلیٰ کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے مواد سے متعلق مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھیں۔

راجیو ببر نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ وہ شیو کے بھکت ہیں اور ششی تھرور کے بیان نے لاتعداد شیو بھکتوں کے جذبات سے کھیلا ہے۔ درخواست میں ششی تھرور کے بیان کو ناقابل برداشت بتایا گیا ہے۔ درخواست میں ششی تھرور کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 499 اور 500 کے تحت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔