Bharat Express

Arvind Kejriwal Bail: دہلی شراب گھوٹالے معاملے میں کیجریوال کو ملی ضمانت، ‘مقدمہ میں تعاون کریں، کیس پر تبصرہ نہ کریں’

سپریم کورٹ نے سی بی آئی کیس میں انہیں یہ ضمانت دی ہے۔ کیجریوال کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے پر ضمانت ملی ہے۔ کیجریوال نے سپریم کورٹ میں دو عرضیاں داخل کی تھیں۔ پہلی ضمانت کی عرضی اور دوسری گرفتاری اور ریمانڈ کو سی بی آئی نے چیلنج کیا تھا۔

اروند کیجریوال ضمانت کے بعد بھی کسی فائل پر نہیں کر پائیں گے دستخط ؟ ابھیشیک منو سنگھوی نے بتائی کیا ہے نئی شرائط

دہلی شراب پالیسی کیس میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔ جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس بھونیا دونوں نے کیجریوال کو ضمانت دے دی۔ دونوں ججوں نے ضمانت پر اتفاق کیا ،لیکن سی بی آئی کی گرفتاری پر دونوں ججوں کی رائے مختلف ہے۔ جسٹس سوریہ کانت نے کیجریوال کی گرفتاری کو قانونی قرار دیا، جب کہ جسٹس بھونیا نے گرفتاری کے وقت پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی بی آئی ایک بنیادی جانچ ایجنسی ہے۔ اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ہونا چاہیے کہ تفتیش صحیح طریقے سے نہیں ہوئی تھی۔
کیجریوال 177 دن بعد جیل سے باہر آئیں گے۔ انہیں 21 مارچ کو شراب پالیسی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد میں 26 جون کو سی بی آئی نے انہیں جیل سے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

جھوٹ اور سازشوں کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر سچ کی جیت ہوئی ہے – منیش سسودیا

AAP کے منیش سسودیا نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں کہا،  “آج ایک بار پھر جھوٹ اور سازشوں کے خلاف جنگ میں سچ کی جیت ہوئی ہے۔ میں ایک بار پھر بابا صاحب امبیڈکر جی کی سوچ اور دور اندیشی کو نمن کرتا ہوں، جنہوں نے 75 سال پہلے عام آدمی کو  کسی بھی تانہ شاہ کے خلاف مضبوط کیا تھا۔”

سسودیا نے کہا، “ستیہ میو جیتے – سچ کی طاقت سے ٹوٹے ڈکٹیٹر کی جیل کے تالے ، جب کہ عام آدمی پارٹی نے ایکس پر ویڈیو شیئر کیا ہے۔

سپریم کورٹ نے سی بی آئی کیس میں انہیں یہ ضمانت دی ہے۔ کیجریوال کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے پر ضمانت ملی ہے۔ کیجریوال نے سپریم کورٹ میں دو عرضیاں داخل کی تھیں۔ پہلی ضمانت کی عرضی اور دوسری گرفتاری اور ریمانڈ کو سی بی آئی نے چیلنج کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ضمانت دے دی، لیکن سی بی آئی کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار نہیں دیا۔

کیجریوال کو ای ڈی معاملے میں سپریم کورٹ سے پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے، جب کہ یہ معاملہ سی بی آئی کی جانب سے کی گئی گرفتاری اور باقاعدہ ضمانت سے متعلق تھا۔ ای ڈی معاملے میں کیجریوال کو 12 جولائی کو سپریم کورٹ سے ضمانت ملی تھی۔ اس کے ساتھ ہی اب سپریم کورٹ نے سی بی آئی کیس میں بھی کیجریوال کو ضمانت دے دی ہے۔ ای ڈی کیس میں عبوری ضمانت ملنے کے بعد سی بی آئی نے اروند کیجریوال کو 26 جون کو تہاڑ جیل سے گرفتار کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس