Bharat Express DD Free Dish

Supreme Court

سپریم کورٹ نے فوری راحت دینے سے انکار کیا کرتے ہوئے عرضی گزار کو دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت دی۔ چیف جسٹس سوریہ کانت نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسے الزامات سے عدالتی افسر کا پورا کیریئر داؤ پر لگ جاتا ہے۔ گلشن پاہوجا کو دہلی ہائی کورٹ نے مجرمانہ توہین عدالت کا قصوروار قرار دیتے ہوئے 6 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

صدرجمعیۃ علماء ہند حضرت مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر 40 متاثرین کی جانب سے دائراس عرضی کی سماعت کے دوران جمعیۃ کی طرف سے سینئرایڈوکیٹ کپل سبل نے تفصیلی اورمؤثردلائل پیش کئے، جبکہ سینئر وکلاء حذیفہ احمدی، نظام پاشا، طاہرحکیم اورایڈوکیٹ آن ریکارڈ منصورعلی خاں نے بھی مقدمے کی پیروی کی۔ اس کی سماعت جسٹس پی ایس نرسمبھا اورجسٹس آلوک ارادھے کی بنچ کے سامنے ہوئی۔

دنیا بھر میں بھی امریکہ کی شبیہ کمزور ہوئی ہے۔ 8 فروری سے 13 مئی کے درمیان 36 ممالک میں کیے گئے سروے میں اوسطاً 57 فیصد بالغ افراد نے امریکہ کے بارے میں منفی رائے ظاہر کی، جبکہ امریکہ کے بارے میں مثبت سوچ 49 فیصد سے کم ہو کر 37 فیصد رہ گئی۔سروے میں شامل 36 ممالک میں 76 فیصد افراد نے کہا کہ انہیں ڈونالڈ ٹرمپ پر اعتماد نہیں

سی بی آئی نے عدالت کو بتایا کہ اس مبینہ پرچہ لیک کی وجہ سے سرکاری خزانے کو تقریباً 600 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔ ایجنسی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس تنازع کے بعد کئی طلبہ نے خودکشی کرلی، جس سے معاملے کی سنگینی مزید بڑھ جاتی ہے۔

سپریم کورٹ نے پولیس کی اسٹیٹس رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے نوٹ کیا کہ اس معاملے میں امن دیپ سنگھ کے خلاف چارج شیٹ داخل کی جا چکی ہے اور متعلقہ عدالت نے اس کا نوٹس بھی لے لیا ہے۔ تاہم اجے مشرا ٹینی، آشیش مشرا اور دیگر افراد کے مبینہ کردار کے حوالے سے تفتیشی ایجنسی اس نتیجے پر پہنچی کہ ان کے خلاف شواہد موجود نہیں ہیں۔

ریاستی کابینہ کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ میں اپیل واپس۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے 75 مسلم برادریوں سمیت 77 برادریوں کو او بی سی فہرست میں شامل کرنے کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ عدالت اس بات سے متاثر نہیں ہوتی کہ کوئی شخص فلمی ستارہ ہے یا نہیں۔ اگر کسی نے متعلقہ قوانین کے مطابق اپنے مکان میں تبدیلی کی اجازت حاصل کی ہے تو اس پر اعتراض کی کوئی معقول بنیاد نہیں بنتی۔

ہندو فریق کا کہنا ہے کہ گیان واپی مسجد ان کا مندر ہے اور وہ اسے لے کر رہیں گے۔ اس کے بعد ہی کسی دیگر موضوع پر بات ہوسکتی ہے۔ دونوں فریق کی میٹنگ 20 منٹ کے اندر ہی بے نتیجہ رہی۔

 مدھیہ پردیش کے بھوج شالہ معاملے میں سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے احاطے کے پاس مسلمانوں کو نماز کی اجازت دی ہے۔ مگر مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے فیصلے کو ابھی برقرار رکھا ہے۔

 سپریم کورٹ نے 27 افراد کو غیرملکی ٹھہرائے جانے والے گوہاٹی ہائی کورٹ کے فیصلے کو پلٹ دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے اس معاملے کو ازسر نو سماعت کے لئے فارنرس ٹریبیونل کے پاس واپس بھیج دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اس بات پر زور دیا کہ اس مقصد کے حصول کے لئے انصاف اور منصفانہ کارروائی کے اصولوں کو قربان نہیں کیا جا سکتا۔