Bharat Express

Rajya Sabha

وزیر اعظم نریندر مودی نے سال 2014 میں جن دھن یوجنا شروع کی تھی جو اقتصادی نقطہ نظر سے اہم ثابت ہوئی ہے۔

ڈی ایم کے کے مسلم ایم پی ایم محمد عبداللہ نے چیئرمین کے اس بیان پر ناخوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر جمعہ کو مسلم ارکان نماز پڑھنے جاتے ہیں۔

مودی کے دور حکومت میں ہونے والی ترقی کی مثال دیتے ہوئے سابق نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریپڈ ریل اور میٹرو نے آج لوگوں کی نقل و حرکت کو ایک نئی جہت دی ہے۔

راگھو چڈھا نے راجیہ سبھا سے اپنی معطلی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ انہیں اگست میں معطل کر دیا گیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے پانچ ساتھی اراکین اسمبلی کے ناموں پر ان کی رضامندی کے بغیر دستخط کیے تھے۔

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کے راجیہ سبھا سے معطلی کے معاملے میں سپریم کورٹ میں سماعت یکم دسمبر تک ملتوی ہوگئی ہے۔

چڈھا کو اگست میں معطل کیا گیا تھا۔ انہیں 5 ممبران پارلیمنٹ کی رضامندی کے بغیر سلیکٹ کمیٹی میں اپنا نام تجویز کرنے پر معطل کر دیا گیا تھا۔ یہ معاملہ فی الحال پارلیمنٹ کی استحقاق کمیٹی کے پاس ہے۔

بک کے رول نمبر 373 کے مطابق کسی بھی رکن پارلیمنٹ کے خلاف اس کے طرز عمل کے حوالے سے کارروائی کرنے کا حق صرف اسپیکر کو ہے۔

اس بل کی منظوری اوراس کے نفاذ کے بعد خواتین کے لئے 33 فیصد سیٹیں مختص ہوجائیں گی۔ اس سے قبل، اس بل پرپورے دن بحث ہونے کے بعد برسراقتدار بی جے پی اوراس کی اتحادی جماعتوں کے علاوہ اپوزیشن کانگریس اوراس کی اتحادی سماجوادی پارٹی، ترنمول کانگریس سبھوں نے حمایت کی۔

خواتین ریزرویشن بل لوک سبھا کےبعد راجیہ سبھا میں بھی دلچسپ بحث ہوئی ۔حکمراں اور اپوزیشن کی طرف سے مسلسل اس بل کے حق میں بیانات دئے گئے ،۔اپوزیشن کی جانب سے کچھ اعتراضات بھی درج کرائے گئے ،اس بیچ خبر یہ ہے کہ راجیہ سبھا میں جیسے ہی اس بل کو منظوری ملے گی اس کے فوراً بعد خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی جائیں گی۔

منگل کو خصوصی اجلاس کے دوران وزیر قانون ارجن رام میگھوال نے خواتین کے ریزرویشن سے متعلق ایک بل پیش کیا تھا۔ بدھ کو لوک سبھا میں طویل بحث کے بعد یہ بل منظور کیا گیا۔ ووٹنگ کا عمل سلپس کے ذریعے کیا گیا جس میں بل کے حق میں 454 اور مخالفت میں 2 ووٹ ڈالے گئے