Bharat Express

Derek O’Brien Suspended From Rajya Sabha: ترنمول کانگریس ایم پی ڈیریک اوبرائن راجیہ سبھا سے معطل، جانئے کیوں کی گئی یہ بڑی کارروائی

پارلیمانی امورکے وزیرمملکت وی مرلی دھرن نے ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ ڈیریک اوبرائن کوحالیہ سیشن کی کارروائی سے معطل کرنے کی تجویز پیش کی، جسے اکثریت سے منظورکرلیا گیا۔

ٹی ایم سی ایم پی ڈیریک اوبرائن کو راجیہ سبھا سے معطل کیا گیا۔

ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ ڈیریک اوبرائن کو راجیہ سبھا کے موجودہ سیشن کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔ ڈیریک اوبرائن کو بدھ کے روز رول بک چیئرکی طرف  پھینکنے کے معاملے میں معطل کیا گیا ہے۔ ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ ڈیریک اوبرائن نے ووٹرکارڈ کو آدھار کارڈ سے جوڑنے والا بل پربحث کے دوران رول بک چیئرکی طرف پھینکی تھی، جس پربھوپیندریادواورپیوش گوئل نے اس دوران اعتراض بھی درج کرایا تھا۔

پارلیمانی امورکے وزیرمملکت وی مرلی دھرن نے ڈیریک اوبرائن کو حالیہ سیشن کی کارروائی سے معطل کرنے کی تجویز رکھی، جسے اکثریت سے منظورکیا گیا۔

   -بھارت ایکسپریس