Bihar Rajya Sabha Election: پانچ سیٹ اور 6 امیدوار… بہار میں دلچسپ ہوئی راجیہ سبھا کی لڑائی،کیا RJD-AIMIM میں ہوگی ڈیل؟
بہار اسمبلی میں این ڈی اے کے 202 ارکان ہیں، لیکن پانچوں راجیہ سبھا کی نشستیں جیتنے کے لیے اسے تین اضافی ووٹ درکار ہیں۔ مہاگٹھ بندھن کے لیے ایک نشست جیتنے کے لیے چھ ووٹ درکار ہیں۔ ایسے میں اے آئی ایم آئی ایم اور بسپا کی حمایت کا کردار انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے، کیونکہ ان کے ووٹ کسی ایک نشست کے نتائج کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔
Parliament Budget Session 2026: لوک سبھا میں اسپیکر کو ہٹانے کی تحریک پر ہوگی بحث، کیا اسپیکر کے عہدے سے ہٹیں گے اوم برلا؟جانئے بی جے پی-کانگریس کی تیاری
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ الائنس کے 118 اراکین نے اوم برلا کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹس دیا ہے۔ اپوزیشن کا الزام ہے کہ بجٹ سیشن کے پہلے مرحلے میں اسپیکر نے کھلے طور پر تعصب کا مظاہرہ کیا اور لیڈر آف اپوزیشن راہل گاندھی سمیت دیگر اپوزیشن لیڈروں کو بولنے کا مناسب موقع نہیں دیا۔
National Politics: ’’نتیش کمار راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر قومی سیاست میں کررہے ہیں واپسی‘‘ وزیر داخلہ امت شاہ نے کیا خیرمقدم
نتیش کمار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ وہ موجودہ انتخابی مرحلے میں راجیہ سبھا کے رکن بننے کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بہار کے عوام کے ساتھ ان کا رشتہ برقرار رہے گا اور ترقی یافتہ بہار کی تعمیر کے لیے ان کا عزم مضبوط رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کو ان کا مکمل تعاون اور رہنمائی حاصل ہوگی۔
’’بہار میں مہاراشٹر ماڈل کو نافذ کررہی ہے بی جے پی‘‘، نتیش کمار کے راجیہ سبھا جانے کے اعلان پر برہم ہوئے تیجسوی یادو، کہی یہ بڑی بات
نتیش کمار کے راجیہ سبھا جانے کے فیصلے سے متعلق تیجسوی یادو برہم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ نتیش کمار اب سی ایم نہیں رہیں گے۔ بی جے پی ربراسٹیمپ والا سی ایم بناتی ہے۔
Bihar CM Nitish Kumar Nomination: بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے راجیہ سبھا کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کی، وزیرداخلہ امت شاہ رہے موجود
بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے راجیہ سبھا الیکشن 2026 کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔اب ان کا وزیراعلیٰ عہدے سے استعفیٰ دینا طے ہوگیا ہے۔ حالانکہ خبرہے کہ وہ 10 اپریل تک وزیراعلیٰ کی کرسی سنبھالیں گے۔
Bihar Politics: نتیش کمار کے راجیہ سبھا جانے کی قیاس آرائیاں، وزیر وجے کمار چودھری کا بیان، “فیصلہ ان کی مرضی سے ہوگا”
حکومت کے وزیر اشوک چودھری نے منگل کے روز کہا کہ پوری پارٹی چاہتی ہے کہ نشانت فعال سیاست میں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہولی کے موقع پر اس سے بڑی خوشی اور کیا ہو سکتی ہے کہ نشانت سیاست میں آنے والے ہیں۔ ان کے مطابق یہ بہار کے لیے ایک مثبت قدم ہوگا۔
بہار میں بڑے سیاسی الٹ پھیر کی تیاری، وزیراعلیٰ نتیش کمار کو راجیہ سبھا بھیجنے کی تجویز، بیٹے نشانت کو نائب وزیراعلیٰ بنانے کی خبر
جے ڈی یو سے راجیہ سبھا جانے سے متعلق نتیش کمار کے بیٹے نشانت کمار کی پرچہ نامزدگی سے متعلق کاغذات ابھی تک تیار نہیں ہیں۔ اس لئے ذرائع کے مطابق، نتیش کمار راجیہ سبھا جاسکتے ہیں اور نشانت کو نائب وزیراعلیٰ بنایا جاسکتا ہے۔
Manoj Jha on Robot Dog Controversy: ‘روبوٹ ڈاگ’ تنازع پر منوج جھا نے اٹھائے سوال، کہا — عالمی پلیٹ فارم پر معیاری جانچ کہاں تھی؟
تعلیم کے نظام پر بات کرتے ہوئے منوج جھا نے کہا کہ دنیا کے بڑے تعلیمی اور تحقیقی اداروں میں بھارتی ماہرین کا کردار انتہائی اہم رہا ہے اور کئی نمایاں عالمی شخصیات بھارتی پس منظر رکھتی ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر حکومت سرکاری مالی معاونت سے چلنے والے تعلیمی اداروں کی اہمیت کو سمجھے اور انہیں مضبوط بنائے تو ہی اعلیٰ معیار کے نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
India Petroleum Reserves: تیل بحران کی صورت میں بھارت کتنے دن خودکفیل رہے گا؟وزیر پیٹرولیم کا راجیہ سبھا میں انکشاف
ہردیپ سنگھ پوری نے بتایا کہ بھارت کے مغربی اور مشرقی دونوں ساحلوں پر تیل صاف کرنے کے جدید نظام موجود ہیں، جس سے ملک کی سپلائی چین مضبوط بنی ہوئی ہے۔ بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اس وقت دنیا میں خام تیل استعمال کرنے والا تیسرا سب سے بڑا ملک ہے۔
PM Modi Speech in Rajya Sabha: لوک سبھا میں کل تقریرنہیں کرسکے تھے وزیراعظم مودی، آج راجیہ سبھا میں کانگریس پرکیا بڑا حملہ، کہا- پارلیمنٹ میں بحث نہ ہونا آدیواسی فیملی سے آئیں صدرجمہوریہ کی توہین
وزیراعظم مودی نے راجیہ سبھا میں وکست بھارت کے اپنے وژن کوشیئرکرتے ہوئے کہا کہ ملک کی نوجوان آبادی، معیشت اور عالمی قیادت پر زور دیا۔ انہوں نے ہندوستان کودنیا کے کئی ممالک کے لئے ایک قابل اعتماد پارٹنر قراردیا۔ اپوزیشن کے ہنگامے کے درمیان پی ایم مودی نے کانگریس پارٹی کونشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت مستقبل پرمبنی پالیسیوں پرعمل پیرا ہے۔





