Bharat Express

Rajya Sabha

ڈیرک اوبرائن نے پی ایم مودی کی سربراہی میں بی جے پی کی زیرقیادت حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے منی پور میں روزگار، مہنگائی میں اضافہ یا امن کی بات کی ضمانت نہیں دی۔

وزیر خزانہ سیتا رمن نے اس سوال کا کوئی سیدھا جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سوال پوچھا جا رہا ہے کہ اگر بالواسطہ ٹیکس کے لیے بھی ون نیشن ون ٹیکس لاگو کیا جا سکتا ہے تو ڈائریکٹ ٹیکس کے لیے کیوں نہیں؟

راجیہ سبھا میں بدھ کو خطاب کرتے ہوئے ہوئے وزیراعظم مودی نے کانگریس پر جم کر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ ملک کو توڑنے کی کوشش کی۔

پی ایم مودی نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کانگریس کے سابقہ حکومتوں پر جم کر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کانگریس نے جمہوریت کا غلا گھونٹ دیا ۔ جس کانگریس نے اخبارات اور میڈیا پر تالے لگادیے، علیحدگی پسند کو فروغ دیا، دشمنوں کے حوالے ملک کی زمین کردی اور ملک میں دہشت گردی کو پھلنے پھولنے دیا۔

گزشتہ ماہ جنوری میں دہلی کے اندراخوندجی مسجد کو ڈی ڈی اے نے غیرقانونی اسٹرکچر بتاکرتوڑ دیا۔ معاملے پرسیاست شروع ہوگئی ہے۔

راجیہ سبھا چیئرمین نے کہا ہے کہ فی الحال سنجے سنگھ کا معاملہ پریویلیج کمیٹی کے پاس ہے۔ اس دوران انہیں حلف اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ستنام سنگھ سندھو نے 2001 میں موہالی کے لانڈرا میں چندی گڑھ گروپ آف کالجز (سی جی سی) کی بنیاد رکھی۔

ملکارجن کھرگے نے دھنکھر کے خط کے جواب میں کئی اہم باتیں لکھی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’’اسپیکر ایوان کا نگہبان ہوتا ہے اور اسے ایوان کے وقار کو برقرار رکھنے، پارلیمانی مراعات کے تحفظ اور بحث، مباحثے اور جوابات کے ذریعے اپنی حکومت کو جوابدہ ٹھہرانے کے عوام کے حق کے تحفظ کے لیے سب سے آگے ہونا چاہیے۔

پارلیمنٹ پر 2001 کے دہشت گردانہ حملے کی برسی پر لوک سبھا کی کارروائی کے دوران، دو لوگ ناظرین کی گیلری سے ایوان میں داخل ہوئے اور 'کین' کے ذریعے پیلا دھواں پھیلا دیا۔

امت شاہ نے کہا کہ ان بلوں کا مقصد پچھلے قوانین کی طرح سزا دینا نہیں بلکہ انصاف دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان قوانین کی روح ہندوستانی ہے۔ پہلی بار، ہمارے مجرمانہ انصاف کے عمل کو ہندوستان کے ذریعہ، ہندوستان کے لئے اور ہندوستانی پارلیمنٹ کے ذریعہ بنائے گئے قانون کے ذریعہ چلایا جائے گا۔ مجھے اس پر بہت فخر ہے۔