Bharat Express DD Free Dish

Rajya Sabha

وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنے پیغام میں نتیش کمار کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہار کو ”جنگل راج“ سے نکال کر ترقی کے راستے پر گامزن کرنے کا غیر معمولی کام انجام دیا ہے۔ ان کے مطابق نتیش کمار کی قیادت میں ریاست میں گڈ گورننس اور ترقیاتی اقدامات کو فروغ ملا، جس سے عوام کو بہتر سہولیات میسر آئیں۔

نتیش کمار کے حلف لینے کے بعد راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ آر جے ڈی لیڈر شکتی سنگھ یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کی پیش گوئی آج سچ ثابت ہو گئی ہے

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے ہری ونش نارائن سنگھ کو راجیہ سبھا کے لئے نامزد کیا ہے۔ یہ ان کی تیسری مدت ہوگی، لیکن اس باروہ صدرکے ذریعہ نامزد رکن کے طورپرایوان میں داخل ہو رہے ہیں۔

بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمارنے کہا کہ کل میں راجیہ سبھا رکن کا حلف لوں گے۔ بہت وقت تک وہاں (بہار میں) کام کیا۔ بیٹے نشانت کمار سے متعلق کہا کہ ان کے بارے میں ہمارے لیڈر بتائیں گے۔

پٹیالہ سے کانگریس کے رکنِ پارلیمنٹ ڈاکٹر دھرمویر گاندھی نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا کہ جب وہ پٹیالہ سے عام آدمی پارٹی کے ایم پی تھے تو راگھو چڈھا نے انہیں ایک خط دیا، جسے انہوں نے وہیں پھاڑ کر ان کے منہ پر پھینک دیا۔

چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ ملک کے انتخابی نظام میں نہایت اہم سمجھا جاتا ہے، اور اس عہدے کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے سخت آئینی تقاضے پورے کرنا ضروری ہوتا ہے۔ پارلیمانی قواعد کے مطابق ایسی کسی بھی تحریک کو آگے بڑھانے کے لیے چیئرمین کی منظوری لازمی ہوتی ہے، اور اسی مرحلے پر اس نوٹس کو روک دیا گیا ہے۔

مہاراشٹر سے پانچ، تمل ناڈو سے چھ، مغربی بنگال سے پانچ اور اڈیشہ سے تین اراکین کی حلف برداری۔ تقریب میں اراکین نے مختلف زبانوں میں حلف لیا، جو بھارت کی لسانی اور ثقافتی تنوع کی بہترین مثال ہے۔ تین اراکین نے مراٹھی، دو نے ہندی، چھ نے تمل، ایک نے انگریزی، چار نے بنگالی اور تین اراکین نے اوڑیا زبان میں حلف لیا۔

راگھو چڈھا نے الزام لگایا کہ اب ان کی اپنی پارٹی ہی انہیں ان مدعے کو اٹھانے سے روک رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ عام آدمی کے نام پر سیاست کرنے والی پارٹی کیوں عوام کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ڈاکٹر دنیش شرما نے مزید کہا کہ ہندو سماج کی شرح پیدائش 1.9 فیصد سے کم ہو گئی ہے، جو آبادی کے استحکام کے معیار 2.1 فیصد سے بھی کم ہے۔ شرح پیدائش میں کمی کے باعث ملک میں بزرگ افراد کے تناسب میں اضافے کا خدشہ ہے، جو مستقبل میں ایک بڑی سماجی و اقتصادی چیلنج بن سکتا ہے۔

حکومت نے بدھ کے روز راجیہ سبھا میں مرکزی مسلح پولیس فورسز (جنرل ایڈمنسٹریشن) بل 2026 کو منظور کرا لیا ہے، جسے ملک کی اندرونی سلامتی کو مزید مضبوط بنانے کی سمت اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ بل کی منظوری کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے اسے سلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجنے کا مطالبہ کیا اور احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ بھی کیا۔