Bharat Express DD Free Dish

Nitish Kumar Rajya Sabha Oath: نتیش کمار نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر لیا حلف، کون ہوگا بہار کااگلا وزیراعلیٰ؟

نتیش کمار کے حلف لینے کے بعد راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ آر جے ڈی لیڈر شکتی سنگھ یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کی پیش گوئی آج سچ ثابت ہو گئی ہے

نئی دہلی :نتیش کمار نے جمعہ 10 اپریل 2026 کو پارلیمنٹ ہاؤس میں راجیہ سبھا کے رکن کی حیثیت سے حلف لے لیا، جس کے بعد ان کے سیاسی کیریئر کا نیاسفر شروع ہو گیا ہے۔ نائب صدر جمہوریہ نے نتیش کمار کو دلایاحلف۔ اب توقع کی جا رہی ہے کہ نتیش کمار جلد ہی بہار کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔ اطلاعات کے مطابق وہ دہلی سے پٹنہ پہنچنے کے بعد 14 اپریل کو استعفیٰ دے سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق استعفیٰ سے قبل جے ڈی یو کے قانون ساز اسمبلی اور کونسل ارکان کی مشترکہ میٹنگ بلائی جا سکتی ہے، جس میں نئے قائد کا انتخاب ہوگا۔ اس کے بعد 15 اپریل کو بہار میں نئی حکومت کی تشکیل کا امکان ہے۔ اس وقت سب سے بڑا سوال یہی ہے کہ نتیش کمار کے بعد ریاست کا نیا وزیر اعلیٰ کون ہوگا۔راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف لینے کے ساتھ ہی نتیش کمار بہار کے پانچویں ایسے  لیڈربن گئے ہیں جو چاروں ایوانوں — بہار اسمبلی، بہار قانون ساز کونسل، لوک سبھا اور راجیہ سبھا — کے رکن رہ چکے ہیں۔ ان سے قبل لالو پرساد یادو، اپیندر کشواہا، ناگمنی اور سابق نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی بھی چاروں ایوانوں کا حصہ رہ چکے ہیں۔

آر جے ڈی کا ردعمل — “پیش گوئی سچ ثابت ہوئی”

نتیش کمار کے حلف لینے کے بعد راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ آر جے ڈی لیڈر شکتی سنگھ یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کی پیش گوئی آج سچ ثابت ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ “اقتدار کی سیاست کرنے والی جماعتیں دعویٰ کر رہی تھیں کہ 2025 سے 2030 تک دوبارہ نتیش کمار ہی رہیں گے، لیکن تیجسوی یادو نے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ اس مدت میں نتیش کمار کی سیاست ختم ہو جائے گی۔”شکتی سنگھ یادو نے مزید الزام لگایا کہ یہ سب سیاسی سازش کا نتیجہ ہے اور نتیش کمار کا سیاسی باب ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار کی سیاست میں اب بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی اور موقع پرست سیاستدانوں کا خاتمہ یقینی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read