Bharat Express

Rajya Sabha

منی پور کے مسئلہ کا ذکر کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ انہوں نے مختصر مدت کی بحث کی اجازت دی تھی اور اس کے لئے 31 جولائی کا وقت مقرر کیا گیا تھا، لیکن ایوان میں ہنگامہ آرائی کی وجہ سے بحث نہیں ہو سکی۔

وزیر مملکت رامیشور تیلی نے مزید کہا کہ حکومت ہند قدرتی گیس، بائیو فیول، کمپریسڈ بائیو گیس، گرین ہائیڈروجن اور قابل تجدید توانائی کا حصہ بڑھانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سشیل گپتا نے کہا ہے کہ پارٹی نے اپنے سبھی اراکین پارلیمنٹ کو 4 اگست تک ایوان میں موجود رہنے کے لئے سبھی کو کہا ہے کیونکہ مودی حکومت آج لوک سبھا میں دہلی آرڈیننس کو پیش کرنے جا رہی ہے۔

راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھرگے اور ترنمول کانگریس لیڈر سدیپ بندیوپادھیائے ان قائدین میں شامل  ہیں جن سے راجناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ میں تعطل کو ختم کرنے کے لئے فون پر رابطہ کیا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور قومی ترجمان سنجے سنگھ کو راجیہ سبھا سے معطل کردیا گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر سنجے سنگھ پورے مانسون سیشن 2023 کی کارروائی سے دور رہیں گے

Parliament Monsoon Session 2023: منی پور میں تشدد سے متعلق اپوزیشن نے ایوان میں زبردست ہنگامہ کیا۔ کانگریس سمیت اپوزیشن وزیراعظم مودی سے پارلیمنٹ میں بیان کا مطالبہ کر رہا ہے۔

ٹی ایم سی کے قومی ترجمان اور راجیہ سبھا کے لیڈر ڈیرک اوبرائن نے کہا کہ تشدد میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرنے کے بجائے، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر ووٹ فیصد پر خوشی منا رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات 2024 کو لے کر ایم پی ہیما مالنی نے بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر وہ آئندہ سال 2024 میں دوبارہ الیکشن لڑتی ہیں تو وہ صرف اپنی موجودہ سیٹ متھرا سے ہی الیکشن لڑیں گی۔

اتر پردیش کے بھدوہی اور مرزا پور اضلاع سے تعلق رکھنے والے بنکروں نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے ایوان بالا اور ایوان زیریں کے لیے قالین بنانے میں "10 لاکھ گھنٹے" صرف کیے ہیں۔

اپوزیشن جماعتوں کے ممبران نے اپنے ہاتھوں میں تختیاں لے رکھی تھیں اور انہوں نے ’وی وانٹ جے پی سی‘ کے نعرے لگائے۔ ہنگامہ آرائی نہیں رکنے پر ایوان کی کارروائی ملتوی کردی گئی۔