Bharat Express DD Free Dish

Rajya Sabha

گزشتہ مہینے 14 فروری کو کانگریس پارٹی میں انتظامی سطح پر بڑے رد وبدل کئے گئے تھے۔ کانگریس نے کئی سینئر اور تجربہ کار لیڈروں کو نئے جنرل سکریٹری اور انچارج کے طور پر بڑی ذمہ داریاں سونپی تھیں۔ کانگریس صدرملکارجن کھڑگے نے کل تیرہ ریاستوں اور چار مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نئے انچارجوں کا تقرر کیا۔ پارٹی نے بہار، پنجاب اور مدھیہ پردیش سمیت 11 ریاستوں میں نئے انچارجوں کا تقرر کیا۔

نئی دہلی: وقف ترمیمی بل 2024 پر تبادلہ خیال کے لئے بنائی گئی جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی (جے پی سی) کے رکن اور کانگریس رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سید ناصرحسین نے اپوزیشن کے راجیہ سبھا سے واک آؤٹ کرنے کے بعد کہا کہ وقف ترمیمی بل پر آج پیش ہوئی جے پی سی رپورٹ پوری طرح سے …

بدھ کے روز امرتسر کے سری گرو رام داس جی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 104 ہندوستانی شہریوں کو لے کر ایک امریکی فوجی طیارہ پہنچا۔ ان مہاجرین میں سے 30 کا تعلق پنجاب سے، 33 کا ہریانہ اور گجرات سے، تین کا تعلق مہاراشٹر اور اتر پردیش سے ہے جبکہ دو کا تعلق چنڈی گڑھ سے ہے۔ ان میں 19 خواتین اور 13 نابالغ بچے بھی شامل ہیں۔

راجیہ سبھا میں وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ "ہماری حکومت نے او بی سی کمیونٹی کے مطالبہ  کو پورا کیا۔ ہماری حکومت نے ایس سی-ایس ٹی ایکٹ کو مضبوط کیا۔ ہم عوام کی خدمت کرنے والے لوگ ہیں۔

ایس جئے شنکر نے مزید کہا کہ ارکان پارلیمنٹ جان لیں کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، پہلے بھی ایسا نہیں ہو رہا ہے۔ سال 2009 میں 747 غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کیا گیاتھا۔ اسی طرح سینکڑوں لوگوں کو سال بہ سال واپس بھیجا گیا۔

معطلی کی کارروائی 2026 کے اسمبلی انتخابات سے قبل پارٹی میں نظم و ضبط بحال کرنے کے لیے ٹی ایم سی قیادت کی کوشش کا اشارہ دیتی ہے۔ سی ایم ممتا بنرجی نے نومبر میں کئی تادیبی کمیٹیاں تشکیل دی تھیں اور پارٹی لیڈران کو مختلف مسائل پر پارٹی پالیسیوں کے خلاف جانے کے تعلق سے خبردار کیا تھا۔

نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے منگل (24 دسمبر 2024) کو پہلی بار اپنے خلاف لائے گئے نوٹس پر تبصرہ کیا۔ چندر شیکھر آزاد کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ سبزی کاٹنے والے چاقو سے کبھی بائی پاس سرجری نہ کریں۔

وزیر نے کہا کہ مرکزی حکومت کی ہر وزارت/محکمہ کو ریزرویشن سے متعلق احکامات اور ہدایات کی مناسب تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی سیکرٹری اور اس سے اوپر کی سطح کے کسی افسر کو رابطہ افسر کے طور پر نامزد کرنا ضروری ہے۔

پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال نے کانگریس پر نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ بابا صاحب کی توہین کی اور انہیں انتخابات میں بھی ہرایا۔

ملکارجن کھرگے نے کہا کہ جنہوں نے ملک کے لیے جنگ نہیں لڑا۔ وہ آزادی اور آئین کی اہمیت کو کیسے جانیں گے۔ وزیراعظم ہمیں پڑھا رہے تھے اور کہتے تھے کہ ہم جھوٹ بولتے ہیں۔ لیکن وہ ایک نمبر کا جھوٹا وزیر اعظم ہیں۔