Bharat Express

Rahul Gandhi

 وزیر خارجہ نے نے  مزید کہا کہ ایک جمہوری ملک میں ہر ایک کی اجتماعی ذمہ داری، قومی مفاد، اجتماعی امیج ہوتی ہے ۔ کچھ چیزیں سیاست سے اوپر اٹھ کر ہوتی ہیں۔ جب ملک کے باہر قدم رکھتے ہیں تو آپ کو ان باتوں کا خیال رکھیں۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دلتوں سے متعلق امریکہ میں بیان دیا، جس پر بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے ان کی سخت تنقید کی ہے۔

 کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اپنے امریکہ کے دورے پر ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے ملک میں مسلمانوں اور باقی مذہبی اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کئے جانے کا الزام لگایا۔

راہل گاندھی نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا شروع ہوئی کیونکہ لوگوں سے جڑنے کے لیے ہمیں جتنے بھی آلات درکار تھے وہ بی جے پی-آر ایس ایس کے زیر کنٹرول تھے۔

راہل گاندھی ایک ہفتے کے لیے امریکہ کے دورے پر رہیں گے۔ دریں اثنا راہل گاندھی 4 جون کو نیویارک کے جیوٹس سینٹر میں منعقد ہونے والے جلسہ عام میں بھی شرکت کریں گے۔

پٹنہ میں اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ منعقد کرنے کا خیال بنرجی نے پیش کیا تھا، جنہوں نے گزشتہ ماہ کولکتہ میں نتیش کمار سے ملاقات کی تھی۔

راہل گاندھی کے امریکہ کے کئی شہروں میں پروگرام ہیں۔ 4 جون کو وہ نیویارک میں ہندوستانی نژاد لوگوں سے خطاب کریں گے۔ راہل گاندھی سان فرانسسکو میں اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے طلباء سے بھی بات چیت کریں گے۔ اس کے بعد وہ واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے اور قانون سازوں اور تھنک ٹینکس سے ملاقاتیں کریں گے۔

کے سی وینوگوپال نے کہا کہ اشوک گہلوت اور سچن پائلٹ مل کر الیکشن لڑیں گے۔ دونوں نے فیصلہ ہائی کمان پر چھوڑ دیا۔

عمران پرتاپ گڑھی نے بھی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا۔ "ٹرک ڈرائیوروں کے مسائل جاننے کے لیے ان کے درمیان جانا اور ان سے بات کرنا یہ صرف راہل گاندھی ہی کر سکتے ہیں"۔

پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ اس سال 25 مارچ کو کانگریس کے میڈیا کنوینر للن رائے کو راہل گاندھی کو فون پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی تھیں، جس کے بعد انہوں نے لکھنؤ کے چن ہٹ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا تھا۔