Bharat Express

Rahul Gandhi Defamation Case: ”ستیہ میو جیتے! نفرت کے خلاف محبت کی جیت‘‘، سپریم کورٹ سے راہل گاندھی کو ملی راحت تو کانگریس نے جم کر منایا جشن

Modi Surname Remark: ”مودی سرنیم‘‘ معاملے میں سپریم کورٹ نے راہل گاندھی کی سزا پر روک لگا دی۔ اب راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت بحال ہوگی۔

راہل گاندھی

Rahul Gandhi Defamation Case: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے ایک عبوری حکم میں ”مودی سرنیم‘‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کی سزا پر روک لگا دی۔ اس حکم کے بعد سے کانگریس پارٹی میں خوشی کا ماحول ہے۔ پارٹی نے اسے جمہوریت کی جیت قرار دیا ہے۔ پارٹی اسے نفرت کے خلاف محبت کی جیت بتا رہی ہے۔ سپریم کورٹ کی طرف سے ”مودی سرنیم‘‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کی سزا پر روک لگانے کے بعد آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے دفترمیں جشن منایا جا رہا ہے۔

کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہا، ”آج کا دن خوشی کا دن ہے۔ لوک سبھا اسپیکرکو آج ہی خط لکھوں گا۔ ہمارے ایوان میں ہمارے آئین میں لکھا ہے۔ ”ستیہ میئوجیتے!‘‘ آج ثابت ہوا ہے کہ راہل گاندھی پر سازش ناکامیاب ہوئی ہے۔ راہل جی کے لئے آج صبح ہی ہم نے دعا کی تھی۔ یہ جیت ستیہ میئوجیتے کی جیت ہے۔ اب راہل گاندھی رکنے والے نہیں ہیں۔ پارلیمنٹ احاطے میں ہرجگہ آپ کو ستیہ میئوجیتے نظرآئے گا۔ راہل گاندھی کے خلاف سازش آج ناکام ہوگئی ہے۔ راہل گاندھی کی جیت مودی جی پر بھاری پڑے گی۔‘‘

 

 کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کرکے کہا، ”عزت مآب سپریم کورٹ کوانصاف دینے والا فیصلہ کے لئے بہت بہت شکریہ۔ ستیہ میئوجیتے!‘‘

یہ سچائی اور انصاف کی جیت

راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا، ”راہل گاندھی پر ہتک عزت کے مقدمہ میں سزا پر روک لگانے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل ستائش ہے۔ یہ سچائی اور انصاف کی جیت ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:  Modi Surname Defamation Case: راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے ملی بڑی رات، سزا پر عدالت نے لگائی روک، بحال ہوگی لوک سبھا کی رکنیت

چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نے کہا، اندھیرا چاہے بھاری ہو اور سمندر پارہو، اگرسچائی کی بنیاد ہو تو ہمیشہ روشنی کی جیت ہوتی ہے۔ راہل گاندھی کی سزا پر روک لگانے کے سپریم کورٹ کا فیصلے کا بھارت خیرمقدم کرتا ہے۔ ستیہ میئوجیتے! یہ ”انڈیا‘‘ کی جیت ہے۔

Also Read