Bharat Express DD Free Dish

Om Birla

بل پیش ہونے کے بعد لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ارکان کو اس پر ترامیم پیش کرنے کے لیے دوپہر ایک بجے تک کا وقت دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک نہایت اہم بل ہے، جس پر ایوان اور ملک کی توقعات وابستہ ہیں۔ ان کے مطابق تمام سیاسی جماعتیں کافی عرصے سے اس موضوع پر قانون سازی کا مطالبہ کر رہی تھیں اور یہ امتحانی نظام میں اصلاحات کی سمت پہلا اہم قدم ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام بھارت کے خلائی اور میزائل پروگرام کے معمار اور دوراندیش سائنس دان تھے۔ انہوں نے کہا کہ سائنس کے میدان میں ڈاکٹر کلام کی غیر معمولی کامیابیوں نے بھارت کو ایک مضبوط دفاعی طاقت بنانے میں اہم کردار ادا کیا،

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ بھگوان وٹھل اور ماں رکھومائی ہر ایک کی زندگیوں کو خوشی، امن، خوشحالی اور نئی توانائی بخشیں گے۔تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے بھی اس مقدس تہوار پر قوم کو مبارکباد دی۔ 

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ راجیہ سبھا میں قائدحزب اختلاف اور کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ انہوں نے پرارتھنا کی کہ بھگوان انہیں طویل عمر، بہترین صحت اور خوشگوار زندگی عطا فرمائے۔

 ترنمول کانگریس میں مچے سیاسی گھمسان سے متعلق لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ممتا بنرجی کے بھتیجے اور ٹی ایم سی کے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کو 19 جون کو ملاقات کے لئے بلایا ہے۔ اوم برلا چاہتے ہیں کہ وہ (ابھیشیک بنرجی) پارٹی میں بغاوت معاملے پر اپنا موقف رکھیں اور صورتحال واضح کریں۔

واضح رہے کہ 13 اپریل 1919 کو امرتسر کے جلیانوالہ باغ میں برطانوی فوج کی اندھا دھند فائرنگ میں سیکڑوں بے گناہ ہندوستانی جاں بحق ہوئے تھے۔ یہ سانحہ ہندوستان کی آزادی کی تحریک میں ایک اہم موڑ ثابت ہوا اور اس نے پورے ملک کو انگریزوں کے خلاف متحد کر دیا۔ یہ دن آج بھی شہداء کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اور قوم کو آزادی، اتحاد اور حب الوطنی کے اصولوں پر قائم رہنے کا پیغام دیتا ہے۔

اس موقع پر صدر دروپدی مرمو،  لو ک سبھا کے اسپیکراوم برلااور نریندر مودی سمیت متعدد مرکزی لیڈروں نے پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں مہاتما جیوتی راؤ پھولے کی تصویر پر پھول چڑھا کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

صدر مرمو نے بھی ایستر کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن حضرت عیسیٰ مسیح کی دوبارہ زندگی پانے کی یاد دلاتا ہے اور یہ ہمیں سچائی، محبت، ہمدردی، قربانی اور معافی جیسے اصولوں کو اپنانے کی ترغیب دیتا ہے۔

امت شاہ  نے مزید کہا کہ بہار صرف ایک جغرافیائی خطہ نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے، جو صدیوں سے سماجی انصاف اور علمی بیداری کی نمائندگی کرتا آ رہا ہے۔ قدیم یونیورسٹیوں سے لے کر تحریکِ آزادی تک، بہار کے لوگوں نے ہمیشہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

وزیر اعظم مودی کے خط کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ وزیر اعظم کا پیغام دراصل پارلیمانی جمہوریت کی ان اعلیٰ اقدار کی عکاسی کرتا ہے جو بھارت کے آئینی نظام کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی اصل روح یعنی مکالمہ، دلیل اور باہمی مشاورت پر یقین رکھا ہے اور یہی اصول جمہوریت کو مضبوط بناتے ہیں۔