Bharat Express

Parliament session 18th Lok Sabha: پی ایم مودی- حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی اسپیکر کو لے کر چیئر تک پہنچے،ویڈیوہوا وائرل

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اوم برلا کے 18ویں لوک سبھا کے اسپیکر منتخب ہونے کے بعد وزیراعظم نریندرمودی اورلوک سبھا میں قائد حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے انہیں اسپیکر کی چیئر تک پہنچایا۔

پی ایم مودی- حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی اسپیکر کو لے کر چیئر تک پہنچے،ویڈیوہوا وائرل

 لوک سبھا کے اسپیکر کے عہدے کو لے کر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جاری رسہ کشی آج ختم ہوگئی۔ بی جے پی ایم پی اوم برلا 18ویں لوک سبھا کے اسپیکر منتخب ہوئے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اپوزیشن انڈیا بلاک کے سریش کو اپنا امیدوار بنایا تھا۔

اس سے پہلے آج وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں اوم برلا کو ایوان زیریں کا اسپیکر منتخب کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ ان کے بعد للن سنگھ، جیتن رام مانجھی، امت شاہ، چراغ پاسوان، ایچ ڈی کمارسوامی اور کنجراپو رو موہن نائیڈو نے بھی اوم برلا کو ایوان زیریں کا اسپیکر منتخب کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔

ایوان تالیوں سے گونج اٹھا

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اوم برلا کے 18ویں لوک سبھا کے اسپیکر منتخب ہونے کے بعد وزیراعظم نریندرمودی اورلوک سبھا میں قائد حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے انہیں اسپیکر کی چیئر تک پہنچایا۔ پورے ایوان نے تالیاں بجا کر حمایت کا اظہار کیا۔ اوم برلا کےچیئر پر پہنچنے پر پروٹیم اسپیکر بھرتری ہری مہتاب نے کہا کہ یہ آپ کی کرسی ہے، آپ اسے سنبھال لیں۔

پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے پروٹیم اسپیکر بھرتری ہری مہتاب، عملہ اور ارکان پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔

پی ایم مودی نے مبارکباد دی

اوم برلا کو دوسری بار اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا، ‘یہ ایوان کی خوش قسمتی ہے کہ آپ دوسری بار اس نشست کو سنبھال رہے ہیں۔ میری اور اس پورے ایوان کی طرف سے آپ کو بہت سی نیک خواہشات۔ امرتکال کے اس اہم دور میں آپ کو دوسری بار یہ عہدہ سنبھالنے کی بڑی ذمہ داری ملی ہے ہم سب کو یقین ہے کہ آنے والے 5 سالوں میں آپ ہماری رہنمائی کریں گے۔

بھارت ایکسپریس

Also Read