Bharat Express

Modi Government

ہندوستان نے منگل کو 20 براڈ گیج لوکوموٹیوز بنگلہ دیش کے حوالے کردیا ہے۔ اکتوبر 2019 میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کے یہاں ان کے دورے کے دوران کیے گئے وعدے کواس طرح سے  پورا کردیا گیا ہے۔ ان انجنوں کا استعمال مسافر اور مال بردار ٹرینوں دونوں کے لیے کیا جا سکتا ہے۔

مرکزی حکومت کے ذریعہ دہلی میں لائے گئے آرڈیننس کی مخالفت میں 27 مئی کو ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ کا دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال بھی بائیکاٹ کریں گے۔

کواڈ گروپ ہند بحرالکاہل میں امن، استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہند-بحرالکاہل تجارت، اختراع اور ترقی کا ایک انجن ہے:پی ایم مودی

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مرکزی حکومت دہلی میں افسران کے ٹرانسفر پوسٹنگ کے لئے آرڈیننس لے آئی ہے۔ حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ کے اختیارات مرکزی حکومت نے اس آرڈیننس کے ذریعہ لیفٹیننٹ گورنر کو دیئے ہیں۔

Supreme Court: سپریم کورٹ کی پانچ ججوں کی آئینی بینچ جمعرات (11 مئی) کو دہلی حکومت اور مرکزکے درمیان تنازعہ پراپنا اہم فیصلہ سنا رہی ہے۔

مودی حکومت کی خارجہ پالیسی پر ایک انٹرایکٹو سیشن میں بات کرتے ہوئے، جے شنکر نے نوٹ کیا کہ جب جموں و کشمیر کی بات آتی ہے تو چیلنجز ہوں گے۔

 مرکزی وزیرجتیندر سنگھ نے کہا کہ پاکستان سے مقبوضہ کشمیر واپس لینا مودی حکومت اور بی جے پی کے ایجنڈے میں ہے۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ دوسرے صوبوں کے لوگوں کو ریاست میں بسانے کے لئے جموں وکشمیر ہاؤسنگ بورڈ نے عوامی نوٹس جاری کیا ہے۔ اس کے ذریعہ ریاست میں آبادیاتی تبدیلی لائی جا رہی ہے، اگر یہاں باہرکے لوگ آباد ہوں گے تو مقامی لوگ کہاں جائیں گے۔

 جموں وکشمیر انتظامیہ یہ یقینی بنانے کے لئے کئی ایسے پروگرام چلا رہا ہے کہ اسکول اور کالج چھوڑنے والوں کو ان  کی صلاحیت کے مطابق ٹریننگ دی جائے۔

سرکاری مدد سے چلنے والے یوپی کے مدارس میں مخصوص مذہب کی تعلیم دیئے جانے پر الہ آباد ہائی کورٹ نے مرکز اور یوپی حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے۔