Bharat Express

centre’s agenda to Retrieve Pak Occupied Kashmir: مرکزی وزیر کا بڑا بیان- پاکستان مقبوضہ کشمیر کو واپس لینا حکومت کے ایجنڈے میں شامل

 مرکزی وزیرجتیندر سنگھ نے کہا کہ پاکستان سے مقبوضہ کشمیر واپس لینا مودی حکومت اور بی جے پی کے ایجنڈے میں ہے۔

مرکزی وزیر جتیندر سنگھ۔فائل فوٹو

مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئرلیڈرجتیندرسنگھ نے پیرکے روز پاکستان کے بارے میں ایک بڑی بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے زیرقبضہ جموں و کشمیر (پی او جے کے) پردوبارہ قبضہ کرنا اور اسے ہندوستان کا حصہ بنانا حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ لندن میں رہنے والے جموں و کشمیر کے طلباء اورسماجی گروپوں کے ساتھ ایک میٹنگ میں مرکزی وزیرجتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی نے اقتدارسنبھالنے کے بعد انہوں نے 1947 کے بعد مختلف حکومتوں کی طرف سے کی گئی بہت سی غلطیوں کودرست کرنے کی کوشش کی ہے۔

آرٹیکل 370 کے بارے میں کہی یہ بات

برطانیہ کے سرکاری دورے پرگئے مرکزی وزیرجتیندرسنگھ  نے کہا کہ آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے سے جموں وکشمیر کے لوگوں میں اپنے پن کا احساس پیدا ہوا ہے اور انہیں باقی ملک میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ مساوی حقوق حاصل ہوئے ہیں۔

سردار پٹیل سے متعلق کہی یہ بات

جتیندرسنگھ نے یہاں جاری ایک سرکاری بیان میں کہا، ’’اگراس وقت کے وزیراعظم جواہرلعل نہرو نے اس وقت کے وزیر داخلہ سردارپٹیل کو ہندوستان کی دیگرشاہی ریاستوں کی طرح جموں وکشمیرکو سنبھالنے کی اجازت دی ہوتی تو آج پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیرہندوستان کا اس کا حصہ ہوتا اور پاک مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ کبھی پیدا نہ ہوتا۔

پاک مقبوضہ کشمیر واپس لینا حکومت اور بی جے پی کا ایجنڈا

مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے کہا، ”پاکستان سے پی او جے کے واپس لینا اور اسے ہندوستان میں ملانا وزیراعظم مودی کی قیادت والی حکومت اور ایک سیاسی جماعت کے طور پر بی جے پی کے ایجنڈے میں ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read