Bharat Express

Modi Government ordinance: مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو پلٹ دیا، دہلی میں افسران کے ٹرانسفر پوسٹنگ کے لئے جاری کیا گیا آرڈیننس

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مرکزی حکومت دہلی میں افسران کے ٹرانسفر پوسٹنگ کے لئے آرڈیننس لے آئی ہے۔ حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ کے اختیارات مرکزی حکومت نے اس آرڈیننس کے ذریعہ لیفٹیننٹ گورنر کو دیئے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ۔ (فائل فوٹو: ٹوئٹر)

Modi Government Ordinance on Supreme Court Decision: مرکزی حکومت نے جمعہ (19 مئی) کو بڑا فیصلہ لیتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے کو پلٹ دیا۔ حکومت دہلی میں افسران کے ٹرانسفر پوسٹنگ کےلئے آرڈیننس لے کرآئی ہے۔ حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ کے اختیارات مرکزی حکومت نے اس آرڈیننس کے ذریعہ لیفٹیننٹ گورنر کو دیئے ہیں۔ دہلی ہندوستان کی راجدھانی ہے، جو راست طور پر صدر جمہوریہ کے تحت ہے۔ ایسے میں افسران کے ٹرانسفر پوسٹنگ کا اختیار صدر جمہوریہ کے ماتحت ہوگا۔

اس سے متعلق دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے پہلے ہی خدشہ ظاہرکیا تھا۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا تھا کہ لیفٹیننٹ گورنر صاحب عدالت کے حکم کیوں نہیں مان رہے ہیں؟ دو دن سے سروس سیکرٹری کی فائل پر دستخط کیوں نہیں کئے؟ کہا جا رہا ہے کہ مرکزی حکومت آئندہ ہفتے آرڈیننس لاکرسپریم کورٹ کے حکم کو پلٹنے والا ہے۔ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے اپنے ٹوئٹ میں سوال کیا، کیا مرکزی حکومت عدالت کے حکم کو پلٹنے کی سازش کر رہی ہے؟ کیا لیفٹیننٹ گورنر صاحب آرڈیننس کا انتظار کر رہے ہیں، اس لئے فائل پر دستخط نہیں کر رہے ہیں؟