Bharat Express

Modi Cabinet

پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران ملک بھر میں لوگوں نے مجھ سے محبت کا اظہار کیا اور اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر 'مودی کا پریوار' کا اضافہ کیا۔ اس سے مجھے بہت طاقت ملی۔

مودی کابینہ میں امت شاہ کو دوبارہ وزارت داخلہ اور راج ناتھ سنگھ کو دوبارہ وزارت دفاع کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ وزارت خارجہ ایس جے شنکر کے پاس ہی رہے گی۔ نتن گڈکری کو دوبارہ سڑک ٹرانسپورٹ کی وزارت سونپی گئی ہے۔

نریندرمودی کی قیادت والی مرکزی حکومت میں مسلم نمائندگی ختم ہوگئی ہے۔ اس بارایک بھی مسلم کو وزیر نہیں بنایا گیا ہے۔ بی جے پی نے واحد مسلم امیدوار کو لوک سبھا الیکشن میں ٹکٹ دیا تھا، جسے ہارکا سامنا کرنا پڑا۔ مودی حکومت کی کابینہ کے آخری مسلم وزیر مختارعباس نقوی تھے۔

مودی 3.0 کابینہ میں اب وزارت کی تقسیم کا عمل بھی مکمل ہوچکا ہے ۔ خاص بات یہ ہے کہ امت شاہ کو ایک بار پھر سے وزیرداخلہ بنایا گیا ہے۔ وزیرخارجہ کے بطور ایس جئے شنکر کے نام کو دوبارہ منظوری دی گئی ہے ، وہیں نتن گڈکری کو پھر سے ان کی وزارت انہیں دی گئی ہے۔

راؤ اندرجیت سنگھ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ، ارجن رام میگھوال، پرتاپ راؤ گنپت راؤ جادھو اور جینت چودھری نے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کے طور پر حلف لیا۔

لوک سبھا انتخابات2024 کے نتائج کے بعد ایک بار پھر این ڈی اے کی حکومت بن چکی ہے۔صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے نریندر مودی کو وزیراعظم کا حلف دلایا اور اس کے ساتھ ہی وہ مسلسل تیسری بار ملک کے وزیراعظم کا حلف اٹھاچکے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے نتائج میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد، قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) نے مسلسل تیسری بار حکومت بنائی ہے۔ نریندر مودی نے اتوار (9 جون) کو این ڈی اے کی طرف سے متفقہ طور پر لیڈر منتخب ہونے کے بعد تیسری بار وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا ہے۔

گنٹور ضلع کے برّی پالیم گاؤں کے رہنے والے چندر شیکھر نے 1999 میں حیدرآباد کے عثمانیہ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کیا۔ بعد میں وہ امریکہ چلے گئے اور پوسٹ گریجویشن مکمل کی۔

ہفتہ کی شام جب یہ طے ہوا کہ کس اتحادی جماعت کو کتنے وزارتی عہدے دئیے جائیں گے تو اس کی اطلاع اتحاد کی مختلف پارٹیوں کے لیڈروں کو دی گئی اور ان کی رضامندی کے بعد کالیں آنا شروع ہو گئیں۔

امت شاہ اور راج ناتھ سنگھ کے علاوہ، بی جے پی صدر جے پی نڈا نے ٹی ڈی پی چیف چندرابابو نائیڈو، جے ڈی یو سربراہ نتیش کمار اور شیوسینا کے ایکناتھ شندے جیسے لیڈروں کے ساتھ وزراء کی کونسل میں حصہ لینے کی بات کی ہے۔