Bharat Express DD Free Dish

Modi Cabinet

مجوزہ ہائی وے کرشنا پٹنم بندرگاہ تک سفری فاصلہ 33.9 کلومیٹر کم کر دے گا جو موجودہ باڑویل-نیلور روڈ کے مقابلے میں 142 کلومیٹر سے کم ہو کر 108.13 کلومیٹر ہو جائے گا۔

مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش کے چار اضلاع پر محیط یہ پروجیکٹ ہندوستانی ریلوے کے موجودہ نیٹ ورک میں تقریباً 176 کلومیٹر کا اضافہ کریں گے۔

ان منصوبوں کی کل تخمینی لاگت تقریباً 3,399 کروڑ روپے ہے اور یہ 2029-30 تک مکمل کر لی جائیں گی۔ یہ منصوبے ملٹی موڈل کنیکٹیویٹی کے لیے پی ایم-گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کا نتیجہ ہیں، جو مربوط منصوبہ بندی کے ذریعے ممکن ہوئے ہیں اور لوگوں، اشیاء اور خدمات کی نقل و حرکت کے لیے بلارکاوٹ کنیکٹیویٹی فراہم کریں گے۔

مودی کابینہ نے ذات پرمبنی مردم شماری کومنظوری دے دی ہے۔ بدھ کو ہوئی سی سی پی اے کی میٹنگ میں مودی حکومت نے یہ بڑا فیصلہ لیا ہے۔ مرکزی کابینہ کے اس فیصلے کے بارے میں مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ یہ فیصلہ سماجی تانے بانے اور آئین میں واضح دفعات کو مدنظررکھتے ہوئے لیا گیا ہے۔

مرکزی حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی سوغات دی ہے اور مرکزی کابینہ نے 8ویں پے کمیشن کو منظوری دے دی ہے۔

’ایک ملک، ایک الیکشن‘ بل سے متعلق بڑی خبرسامنے آئی ہے۔ مرکزی کابینہ نے اسے منظوری دے دی ہے۔ آئندہ ہفتے اسے پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

سابق صدر رام ناتھ کووند کی صدارت میں بنی کمیٹی نے لوک سبھا الیکشن 2024 سے پہلے مارچ میں کابینہ کے سامنے اپنی رپورٹ پیش کی تھی۔ بی جے پی نے اسے اپنے منشور میں بھی شامل کیا تھا۔

مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں کسانوں سے متعلق 7 اسکیموں کو منظوری دی گئی ہے۔ مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ نے کسانوں کی زندگی کو بہتر بنانے اور ان کی آمدنی بڑھانے کے لیے پیر کو 7 بڑے فیصلے لیے ہیں۔

وزیراعظم مودی کی کابینہ میں شامل وزیرجتن پرساد کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس سے وہ زخمی ہوگئے۔ مرکزی وزیراپنے پارلیمانی حلقے کے دورے پر تھے۔

پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران ملک بھر میں لوگوں نے مجھ سے محبت کا اظہار کیا اور اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر 'مودی کا پریوار' کا اضافہ کیا۔ اس سے مجھے بہت طاقت ملی۔