لوک سبھا انتخابات کے نتائج میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد، قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) نے مسلسل تیسری بار حکومت بنائی ہے۔ نریندر مودی نے اتوار (9 جون) کو این ڈی اے کی طرف سے متفقہ طور پر لیڈر منتخب ہونے کے بعد تیسری بار وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا ہے۔ پی ایم مودی کی اس نئی ٹیم میں کچھ پرانے چہرے کو بھی شامل کیا گیا ہے اور ان میں سے ایک نام نتن گڈکری کا ہے۔نتن گڈکری کو ایک بار پھر مودی کابینہ میں موقع ملا ہے۔نتن گڈکری اس سے پہلے کے دورا قتدار میں ٹرانسپورٹ منسٹر کے طور پر اپنی ذمہ داری بخوبی نبھا چکے ہیں اوراس بار پھر سے انہیں کابینہ وزیر بنایا گیا ہے ،ممکن ہے کہ اس بار بھی انہیں پرانی وزارت ہی سونپی جائے،چونکہ انہوں نے اس وزارت میں بہترین کام کیا ہے اوربی جے پی کی حکومت میں سب سے زیادہ کام کرنے والوں میں نتن گڈکری کا نام سب سے پہلے لیا جاتا ہے۔انہوں نے ملک کے اندر شاہراہوں کا نیٹ ورک بڑے پیمانے پر قائم کیا ہے۔ قریب 67 سالہ نتن گڈکری پی ایچ ڈی کی ڈگری یافتہ ہیں ،خاندانی پیشہ کھیتی باری ہے ۔ ناگپور سے مسلسل رکن پارلیمنٹ منتخب ہوتے چلے آرہے ہیں ۔ ان کے پاس 28 کروڑ سے زائد کی جائیداد ہے۔
President Droupadi Murmu administers the Oath of Office and Secrecy to @nitin_gadkari during the swearing-in ceremony at @rashtrapatibhvn #OathCeremony #SwearingInCeremony #ShapathGrahan pic.twitter.com/WabMVJmIvU
— PIB India (@PIB_India) June 9, 2024
نریندر مودی کی نئی ٹیم میں ایک اور پرانا چہرہ ہے جن کا نام ڈاکٹر ایس جئے شنکر ہے۔ ایس جئے شنکر اس سے پہلے وزیرخارجہ کے طور پر اپنا بہترین رول نبھا چکے ہیں ۔ قریب 69 سالہ جے شنکر ملک کی مشہور ومعروف جواہر لعل نہرو یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرچکے ہیں ۔ جے این یو کے سب سے کامیاب المنائی میں سے ایک ڈاکٹر ایس جئے شنکر راجیہ سبھا کے رکن ہیں ۔انہیں اب تک لوک سبھاکا انتخاب لڑنے کا موقع نہیں ملا ہے۔قریب 21 کروڑ کی جائیداد کے مالک ایس جئے شنکر 2019 میں پی ایم مودی کی کابینہ میں شامل ہوئے ۔ اس سے قبل ایس جئے شنکر وزارت خارجہ میں افسر کے بطور اپنی ذمہ داری نبھا رہے تھے ،البتہ انہیں اچانک سے مودی سرکار نے اپنے کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا اور گجرات سے راجیہ سبھا کا رکن منتخب کرکے وزارت خارجہ کی ذمہ داری سونپ دی۔
#WATCH | BJP leader Dr S Jaishankar takes oath as a Union Cabinet Minister in the Prime Minister Narendra Modi-led NDA government pic.twitter.com/Bp5aN1Ad0f
— ANI (@ANI) June 9, 2024
ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے اپنے پہلے پانچ سالہ مدت کار میں ہندوستان کی خارجہ پالیسی پر جس کامیابی کے ساتھ کام کیا ہے اس کی خوب تعریف نہ صرف ہندوستان میں بلکہ عالمی سطح پر ہورہی ہے۔ رو س یوکرین کی جنگ میں جب دنیا پوری طرح سے دو حصوں میں تقسیم ہوچکی تھی تب انہوں نے اپنی خارجہ پالیسی کو آزاد رکھنے کا فیصلہ کیا اور یہ اعلان کیا کہ ہم کسی بھی بلاک کا حصہ نہیں بنیں گے ۔ جئے شنکر کی اس آزادانہ خارجہ پالیسی نے دونوں گروپ یہ راہ دکھائی کے دوستوں کے ساتھ دوستی اپنی جگہ ،لیکن ملکی وقار اور خارجہ حکمت عملی پر کسی بھی دباو کا اثر نہیں ہونے دینا چاہیے۔
بھارت ایکسپریس۔