Haryana Assembly Election 2024: ناراضگی کے درمیان کماری شیلجا کی کانگریس صدر سے ملاقات، یقین دہانی کے بعد انتخابی تشہیرمیں لوٹیں گی کماری شیلجا
ہریانہ کانگریس میں جاری اختلاف کے درمیان کماری شیلجا نے پارٹی کو الٹی میٹم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ حل کرنے کے بعد ہی وہ انتخابی تشہیر کریں گی۔ دراصل، کل شام انہوں نے کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے سے ملاقات کرکے ناراضگی ظاہرکی تھی۔
Jammu Kashmir Election 2024: کانگریس میں بڑا ردوبدل، ایم کے بھاردواج اور بھانو مہاجن کو ملی بڑی ذمہ داری
کانگریس نے اگست میں طارق حمید قرہ کو جموں و کشمیر یونٹ کا صدر مقرر کیا تھا۔ انہوں نے وقار رسول وانی کی جگہ لی تھی۔ کھڑگے نے تارا چند اور رمن بھلا کو جموں و کشمیر کا ورکنگ صدور بھی مقرر کیا تھا۔
Jammu Kashmir Assembly Election 2024: ‘جھوٹی تشہیرکرنے میں ہمارے وزیرداخلہ سب سے آگے’، جموں وکشمیر پہنچ کرامت شاہ پر کھڑگے کا بڑا زبانی حملہ
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے آج (21 ستمبر) کوجموں پہنچے۔ یہاں پر وہ سابق نائب وزیراعلیٰ اور پارٹی امیدوار تارا چند کے لئے تشہیر کرنے آئے ہیں۔
Nawada Firing: ’’نوادہ کے مہادلت ٹولہ پر غنڈوں کی دہشت، جنگل راج کا ثبوت…‘‘، ملیکارجن کھڑگے کا نتیش کمار پر زبانی حملہ
گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بدھ کی رات تقریباً 7.30 بجے اس وقت پیش آیا جب مہادلت بستی کے کئی گھروں میں خواتین کھانا بنا رہی تھیں۔ اس واقعے میں ضروری گھریلو سامان جل کر راکھ ہو گیا جب کہ اس آتشزدگی میں کئی مویشی جل کر ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
One Nation One Election: ون نیشن ون الیکشن تجویز کی منظوری پر کانگریس کا پہلا ردعمل، کھڑگے نے کہا- ہم نہیں ہیں ساتھ
ون نیشن ون الیکشن کی رپورٹ اس سال مارچ میں صدر دروپدی مرمو کو پیش کی گئی تھی۔ رپورٹ کے متعلق سابق صدر رام ناتھ کووند کی قیادت والی کمیٹی نے کہا ہے کہ یہ رپورٹ تمام فریقوں، ماہرین اور محققین سے بات چیت کے بعد تیار کی گئی ہے۔
Haryana Congress Manifesto: ہریانہ میں کانگریس کا بڑا وعدہ، 25 لاکھ تک مفت علاج، 500 روپئے میں سلینڈر، خواتین کو ہرماہ 2000 دینے کا اعلان
کانگریس کے انتخابی منشور سے متعلق ہریانہ کے سابق وزیراعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہڈا نے کہا کہ اندرا گاندھی نے 1966 میں ہریانہ کو بنایا، تب سے 2014 تک ہریانہ نے ترقی کی، لیکن گزشتہ 10 سالوں میں ہریانہ بہت پیچھے چلا گیا ہے۔ ہم ہریانہ کو پھر سے نمبر ون بنائیں گے۔
Mallikarjun kharge wrote a letter to PM: راہل گاندھی کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، آپ کارروائی کریں… کھرگے نے پی ایم مودی کو لکھا خط
کانگریس صدر نے لکھا کہ 'بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں کے لیڈروں کی طرف سے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے خلاف انتہائی قابل اعتراض اور پرتشدد زبان استعمال کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ نظم و ضبط اور شائستگی کے ذریعے ایسے لیڈروں پر لگام لگائیں۔
Ajay Rai taunts PM Modi: ’’پی ایم مودی کے ساتھ ایسے باشعور لوگ ہیں جو ملک کو پاتال میں لے جا کر برباد کر رہے ہیں…‘‘، کانگریس لیڈر اجے رائے کا وزیر اعظم پر طنز
اجے رائے نے پارٹی صدر سے اتفاق کیا اور کہا کہ ملکارجن کھڑگے بالکل درست ہیں۔ بی جے پی کی پوری فوج، ان کا مقصد صرف عوام کو توڑنا اور تقسیم کرنا ہے۔ راہل گاندھی کے اس بیان کو صحیح ثابت کرتے ہوئے کہ چین نے ہندوستانی زمین پر قبضہ کر لیا ہے، انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی بالکل درست ہیں۔
Mallikarjun Kharge lashed out at BJP in J&K: اگر ہمیں 20 سیٹیں اور مل جاتیں تو یہ تمام لوگ جیل میں ہوتے،یہ لوگ جیل میں رہنے کے حقدار ہیں،کھرگے کی بی جے پی پر تنقید
کھرگے نے کہا کہ 'کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے اتحاد کو دیکھ کر بی جے پی گھبرا گئی ہے۔ اسی لیے بی جے پی جموں و کشمیر کی فہرست بار بار بدل رہی ہے۔ بہت پریشان ہو گئی، دو تین فہرستیں بدل دیں۔ بغاوت شروع ہو گئی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ انڈیا اتحاد سے کتنے خوفزدہ ہیں۔
Vinesh Phogat and Bajrang Punia Join Congress: پہلوان ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا نے تھاما کانگریس کا دامن،ہریانہ کے انتخابی دنگل میں دکھائیں گے دم
دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران دونوں کو کانگریس کی رکنیت دلائی گئی ہے اور والہانہ انداز میں پارٹی میں استقبال کیا گیا۔ اس تقریب سے قبل پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا نے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔