Bharat Express DD Free Dish

Mallikarjun Kharge

اس سے قبل جمعہ کی شام جب پی ٹی آئی نے ششی تھرور سے راہل اور کھرگے کو دعوت نہ دیے جانے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا، "میں دعوت ناموں کی بنیاد نہیں جانتا، لیکن میں اس تقریب میں ضرور شرکت کروں گا۔

ایس آئی آر پر ملک بھر میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ حزب اختلاف نے بہار کے انتخابات سے پہلے کی گئی ایس آئی آر میں تقریباً 65 لاکھ ووٹ کاٹے جانے پر ”ووٹ چوری“ کا الزام لگایا ہے۔ اب ایس آئی آر کا عمل 12 ریاستوں میں جاری ہے۔ کانگریس نے اس مسئلہ پر دسمبر کے پہلے ہفتہ میں احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

ابھیشیک دت نے کہا کہ سریش چودھری کے کانگریس میں شامل ہونے کے فیصلے کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں، جنہیں اعلیٰ کانگریسی قیادت اور ریاستی صدر کی منظوری کے بعد پارٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ سریش چودھری کا عوامی خدمات کا طویل تجربہ ہے۔ وہ 2017 سے 2022 کے دوران کارپوریٹر رہے۔

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ یہ دونوں تنظیمیں اگرچہ آج ’وندے ماترم‘ کے 150 سال مکمل ہونے کا جشن منارہی ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے کبھی اپنے دفاتر، شاکھاؤں میں اس قومی گیت کو جگہ نہیں دی۔

کانگریس کا کہنا ہے کہ یہ مہم پارٹی کا پروگرام نہیں بلکہ عوامی تحریک ہے۔ یہ ہر شہری کی آواز ہے جو شفاف اور منصفانہ انتخابات چاہتا ہے۔ راہل گاندھی اور کانگریس قیادت کا کہنا ہے کہ جب عوام کی آواز متحد ہو کر گونجے گی، تو جمہوریت کی جڑیں اور مضبوط ہوں گی۔

کانگریس کو امید ہے کہ ان لیڈران کی موجودگی اور عوامی رابطہ مہم پارٹی کو دوسرے مرحلے میں مضبوطی فراہم کرے گی۔ قابل ذکر ہے کہ بہار میں اسمبلی انتخاب 2025 کے دوسرے مرحلے کے لیے 11 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور 14 نومبر کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ اسی کے ساتھ انتخابی نتائج بھی سامنے آئیں گے۔

بھارت کی سابق وزیرِ اعظم اندرا گاندھی کی برسی کے موقع پر کانگریس رہنماؤں راہل گاندھی، سونیا گاندھی اور پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے جمعہ کے روز دہلی کے ’شکتی ستھل‘ پر انہیں عقیدت کے پھول نذر کیے۔ اس موقع پر ملک کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی اندرا گاندھی کو یاد کیا، جنہوں نے قوم کی یکجہتی اور خودمختاری کے لیے اپنی جان قربان کی۔

پی ایم  نریندر مودی نے ایکس  پر لکھا: میں نے کھڑگے جی سے بات کی اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں اور ان کی لمبی عمر کی دعا  کرتا ہوں۔

بھگدڑ شام تقریباً ساڑھے سات بجے اس وقت ہوئی جب وجے اپنے حامیوں سے خطاب کر رہے تھے۔ دوپہر سے ہی جلسہ گاہ میں ہجوم جمع ہو رہا تھا۔ جب کچھ لوگ بے ہوش ہو کر گرنے لگے تو افراتفری مچ گئی اور بھگدڑ پھیل گئی۔وجے نے صورتحال خراب ہوتے ہی اپنی تقریر روک دی

اکھلیش یادو نے کہا کہ اتر پردیش میں ضمنی انتخابات کے دوران ووٹوں کی ’ڈکیتی‘ ہوئی اور پولیس نے اس میں مدد کی۔ ہمارے پاس اس کے لیے حلف نامے ہیں۔ الیکشن کمیشن کو 18 ہزار حلف نامے دیے ہیں۔ اگر الیکشن کمیشن ایک پر بھی کارروائی کرتا ہے تو ایک بھی ووٹ نہیں چھوٹے گا۔